سرینگر: متحدہ مجلس علما جموں وکشمیر کے امیر میرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق کی ہدایت پر مجلس کے زیر اہتمام شیعہ سنی کارڈینیشن کمیٹی کا ایک غیر معمولی اجلاس جس میں سرکردہ دینی تنظیموں کے مقتدر علمائے کرام ، مشائخ عظام ،دانشور اور سماج کی سرکردہ شخصیات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی تاریخی میرواعظ منزل پر منعقد ہوا۔
اجلاس میں تمام مقررین نے اتحاد ملت کے حوالے سے مجلس علما کے سربراہ اور دیگر اراکین کی مثبت کوششوں اور عشرئہ محرم الحرام کی مناسبت سے ملی اور مسلکی اتحاد و ہم آہنگی پر زور دیتے ہوئے مخلصانہ کوششوں کو سراہتے ہوئے ملی اتحاد کیلئے ہر سطح پر تعاون دینے کا یقین دلایا اور یہ بات واضح کی کہ ملت اسلامیہ کشمیر کسی بھی قیمت پر باہمی اتحاد و یکجہتی کو زک پہنچانے کی اجازت نہیں دے گی۔ اس موقعہ پر کئی جامع قرارداد متفقہ طور پر پاس کی گئی
اجلاس میں نواسہ رسولﷺ، شہید کربلا حضرت امام عالی مقامؑ اور ان کے جاں نثار رفقا کو ان کی ناقابل فراموش قربانیوں کیلئے زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔وہیں میں اتحاد ملت کی اہمیت اور ضرورت کے تناظر میں دونوں مسالک شیعہ سنی تنظیموں ، علمائ، خطیبوںاور ائمہ حضرات پر زوردیا گیا کہ وہ حسب سابق محرم الحرام کے مقدس ایام میں جموں وکشمیر میں ملی اور مسلکی اتحاد اور ہم آہنگی کے مشعل کو ہر قیمت پر برقرار اور بحال رکھنے کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے اس ضمن میں مساجد، امام باڑوں، خانقاہوں اور آستانوں کے منبر ومحراب، سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع ابلاغ کے ذریعہ ایسا بیان دینے سے گریز کریں گے جن سے شرپسند اوراتحاد دشمن عناصر کی حوصلہ افزائی ہو تاکہ ان کے مکروہ عزائم کو ناکام بنایا جاسکے۔
متحدہ مجلس علما کے امیر میرواعظ مولوی محمد عمر فاروق کی گزشتہ چار سالوں سے مسلسل نظر بندی کے باوجود اتحاد ملت کشمیر کے حوالے سے ان کی مخلصانہ اور جرات مندانہ کوششوں پر موصوف کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اجلاس میں آثار شریف درگاہ حضرت بل کے خطیب و امام ڈاکٹر کمال فاروقی کو جرم بے گناہی کی پاداش میں وقف بورڈکشمیر کی جانب سے اپنی ذمہ داریوں سے معطل کرنے کے عمل کو ہر لحاظ سے زیادتی قرار دیتے ہوئے واضح کیا گیا کہ موصوف کا خاندان صدیوں سے درگاہ حضرت بل میں امامت اور دیگر دینی فرائض کی ادائیگی انجام دیتا رہا ہے۔ ان کی معطلی ہر لحاظ سے نہ صرف افسوسناک ہے بلکہ ان کے منصب اور قربانیوں کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے لہٰذا یہ اجلاس ان کی فوری بحالی کا مطالبہ کرتا ہے۔
قرار داد میں حکومت اور انتظامیہ پر زور دیا گیا کہ وہ مسلمانوں کے مذہبی حقوق اور رسومات کی ادائیگی پر کوئی رکاوٹ نہ ڈالے اور مساجد ، امام باڑوں اور دیگر عبادتگاہوں پر کوئی قدغن عائد نہ کرے تاکہ مسلمان آزادی کے ساتھ اپنے مذہبی فرائض انجام دے سکے۔
ETV Bharat / jammu-and-kashmir
محرم کے پیش نظر شیعہ سنی کارڈینیشن کمیٹی کا غیرمعمولی اجلاس منعقد، قراردا منظور - Shia Sunni Coordination Committee - SHIA SUNNI COORDINATION COMMITTEE
Shia Sunni Coordination Committee جموں و کشمیر میں اسلامی ماہ محرم کے پیش نظر ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا۔ شیعہ سنی کارڈینیشن کمیٹی کے اس غیرمعمولی اجلاس میں علمائے کرام نے شرکت کی اور متعدد قراردادیں منظور کی گئیں۔
Published : Jul 9, 2024, 4:03 PM IST
|Updated : Jul 9, 2024, 4:18 PM IST