پلوامہ: وادی میں تعلیم یافتہ بے روزگاری کے تناسب میں زبردست اضافہ دیکھنے میں رہا ہے۔وادی کے نوجوان پرائیویٹ سیکٹر یا سرکاری سیکٹر میں روزگار کے مواقع حاصل کرنے کے لیے ہر طرح کی کوششیں کر رہے ہیں۔ وہی وادی کے کچھ نوجوانوں نے اب مرکزی سرکار کی معاونت والے اسکیموں کی مدد سے مختلف شعبوں سے اپنی روزی روٹی کمانا شروع کردی ہے۔
ارشاد احمد ڈار کا شمار ان تعلیم یافتہ نوجوانوں میں ہوتا ہے جو مرکزی حکومت کی منظور شدہ اسکیموں کی مدد سے ناصرف اپنے کاروبار کو بڑھایا بلکہ دوسروں کی بھی مدد کرتے ہیں ۔
ضلع پلوامہ کے پتل باغ علاؤہ سے تعلق رکھنے والے ارشاد احمد ڈار ایک پرائیویٹ اسکول میں کام کرتے تھے۔اسکول سے ملنے والی تنخواہ سے ان کی ضروریات پوری نہیں ہو پاتی تھی۔ انہوں نے مختلف اقسام کی سبزیوں کی کاشت کرنے کا منصوبہ بنایا۔ انہوں نے مرکزی معاونت والے اسکیموں کی مدد لی۔
انہوں نے زعفران، سرسوں، دھان اور ڈیری فارمنگ کے متعلق اسکیموں سے فاعدہ اٹھایا اور اس وقت وہ ترقی یافتہ کشان (پروگریسو فارمر)بن چکے ہیں اور ایگریکلچرل بورڈ کے رکن بھی ہیں۔ ارشاد احمد کاشتکاری سے لاکھوں روپے کماتے ہیں اور دوسروں کو روزگار بھی فراہم کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:Pulwama Awareness Camp: پلوامہ میں سرکاری اسکیم کے حوالے سے بیداری کیمپ
ارشاد احمد نے کہا کہ مرکزی معاونت والے اسکیموں کی مدد سے انہوں نے کاشتکاری کے شعبے سے اچھی خاصی آمدنی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مختلف اسکیموں کے ذریعہ وادی کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔نوجوانوں کو اسکیموں سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔