ETV Bharat / jammu-and-kashmir

تحصیل منڈی میں لینڈ سلائیڈنگ سے کئی رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا - JAMMU KASHMIR RAIN - JAMMU KASHMIR RAIN

ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں لینڈ سلائیڈنگ کے سبب کئی رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔ متاثرہ خاندان کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبورہے۔ انھوں نے انتظامیہ سے جلد معاونت کی اپیل کی ہے۔

تحصیل منڈی میں لینڈ سلائیڈنگ سے کئی رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 30, 2024, 10:34 AM IST

پونچھ: جموں و کشمیر کے دیگر حصوں سمیت ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں بھی شدید بارش کے سبب سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔ جہاں متعدد مقامات پر مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے مختلف علاقوں کو جانے والی سڑکیں بند ہو گئی ہیں۔

بعد ازاں انتظامیہ کی جانب سے بروقت کاروائی کرتے ہوئے سڑکوں کو گاڑیوں کی آمد و رفت کے لیے بحال کردیا گیا‌ ہے۔ جبکہ اس دوران کئی رہاشی مکانات کو بھی لینڈ سلائڈ کی وجہ سے بھاری نقصان پہنچا ہے۔

اس کے علاوہ منڈی تحصیل کے کئی مقامات پر ندی نالوں کے ارد گرد دیوار، زمین، قبرستان کی زمین کھسکنے سے سب تہس نہس ہوگیا ہے۔

واضع رہے محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے عین مطابق جموں و کشمیر میں 30 اپریل تک شدید بارشوں کے امکانات ظاہر کیے گیے ہیں۔ جس کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نظر بنائے ہوئے ہے۔ وہی منڈی تحصیل کے علاقہ بیدار میں شدید بارش کی وجہ سے ایک رہائشی مکان جس میں تین خاندان رہ رہے تھے دیکھتے ہی دیکھتے زمین بوس ہوگیا۔

ان خاندان کے مکانات گرنے کی وجہ سے ان کو کھلے آسمان کے نیچے اپنی زندگی گزار نے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے۔ یہی نہیں بلکہ اس کے علاوہ لورن, چیکھڑی بن کے دوردراز علاقہ رتن کاٹھاں میں بھی میں زمین کھسکنے سے تین رہائشی مکانات کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔

اس کے علاوہ کماراں میں ایک رہائشی مکان کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ وہی قبرستان کو بھی کافی نقصان پہنچنے کی خبر موصول ہو رہی ہے۔ غور طلب ہے کہ منڈی کے بیدار علاقہ میں محمد افضل ولد عطا محمد, زاہدہ بیگم بیوہ بشیر احمد, فاروق احمد ولد عطا محمد نامی غریب کنبوں کا رہائشی مکان زمین بوس ہوگیا ہے۔

اس حوالے سے علاقہ بیدار کے مقامی لوگوں اور متاثرہ خاندان کے افراد کا کہنا ہے کہ بیدار تا پھگواڑی سڑک کا کام محکمہ تعمیرات عامہ کے زیر اہتمام نباڑ اسکیم کے تحت لگایا گیا ہے جس پر متعلقہ ٹھیکیدار کی جانب سے رہائشی مکان کے بلکل پیچھے عارضی طور پر کچھ رکاوٹ کا انتظام کیا گیا تھا مگر اس لینڈسلائد کے ملبے نے رہاشی مکان کو اپنی چپیٹ میں لے لیا اور یہ زمین بوس ہوگیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ بارہا اس سے متعلق متعلقہ محکمہ کے نوٹس میں معاملہ لایا بھی گیا۔ مگر اس جانب کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ جس کا خامیازہ تین غریب کنبوں کو بھگتنا پڑا گیا ہے۔ انہوں نے انتظامیہ سے جلد از جلد معقول معاوضہ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

وہیں اس موقع پر تحصیل انتظامیہ منڈی کی جانب سے الگ الگ مقامات پر تحصیلدار منڈی کی زیر نگرانی میں نائب تحصیلداروں کے ہمراہ ٹیمیں موقع پر بھیجی گئی ہیں جو موقع کا جائزہ لے رہی ہیں اور متاثرین کو ہر ممکن معاونت پہنچانے کے لیے کوشش کر رہی ہیں۔

وہی نائب تحصیلدار منڈی نے کہا کہ جن لوگوں کے رہائشی مکانات تودے گرنے کی وجہ سے منہدم ہوگیے ہیں۔ انہیں جلد ٹینٹ وغیرہ فراہم کیے جائے گے۔ تاکہ متاثرہ خاندانوں کو شدید بارش کے دوران مزید کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.