ETV Bharat / jammu-and-kashmir

گاندربل میں اخروٹ کے درخت سے گر کر ایک شخص کی موت - Walnut Tree - WALNUT TREE

گاندربل میں اخروٹ کے درخت سے گر کر ایک شخص شدید زخمی ہو گیا، جسے آنا فاناً اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

A man died after falling from a walnut tree in Ganderbal
گاندربل میں اخروٹ کے درخت سے گر کر ایک شخص کی موت (ETV Bharat Urdu)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 16, 2024, 12:03 PM IST

گاندربل: وادیٔ کشمیر میں ان دنوں اخروٹ اتارنے کا سیزن عروج پر ہے۔ اس سلسلے کے تحت ضلع گاندربل میں بھی اخروٹ اتارے جا رہے ہیں۔ گاندربل ضلع کے اکہاں کنگن علاقے میں اتوار کو اخروٹ کے درخت سے گر کر ایک شخص کی موت واقع ہوگئی۔ اطلاعات کے مطابق اکہاں کنگن میں اس وقت ایک شخص کی موت واقع ہوئی جب وہ اخروٹ کے پیڑ سے اخروٹ اتار رہا تھا، تاہم اسی درمیان وہ اچانک پھسل گیا اور درخت سے گر پڑا۔

ذرائع کے مطابق نذیر احمد وانی ولد عبد العزیز وانی اتوار کے روز اخروٹ کے پیڑ پر چڑھ کر اخروٹ اتار رہا تھا کہ اسی دوران وہ توازن کھو کر درخت سے نیچے گر گیا اور شدید زخمی ہو گیا۔ اگرچہ اس کو فوری نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا جہاں سے اس کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے فوری طور پر سکمز منتقل کیا گیا، جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایک معاملہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ قانونی اور طبی رسوم پوری کرنے کے بعد لاش کو ورثا کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

لارنو: ایک شخص اخروٹ کے درخت سے گرکر شدید زخمی

Walnut Tree Falling Tragedy اخروٹ کے درخت سے گرنے سے دو افراد ہلاک

آپ کو بتا دیں کہ اخروٹ کے درختوں سے اخروٹ اتارنا جہاں اپنی نوعیت میں ایک منفرد کام ہے، وہیں یہ ایک ایسا جوکھم بھرا کام بھی ہے جس میں اس کام میں مصروف شخص کو جان گنوانے کا خطرہ ہر وقت لگا رہتا ہے۔ اخروٹ کے درخت دیگر پھلوں کے درخت جیسے سیب، انار اور ناشپاتی وغیرہ سے قد و قامت میں بڑے ہوتے ہیں اور ان سے اخروٹ اتارنے کا عمل بھی مذکورہ درختوں سے پھل اتارنے کے کاموں سے بھی مختلف ہے۔

اخروٹ اتارنے کے کام میں ماہر کوئی مزدور مشکل سے ہی ملتا ہے۔ اس کام میں مہارت کے ساتھ ساتھ مزدور کا ہوشیار، بیدار مغز اور بہادر ہونا بھی پہلی شرط ہے۔ اس کام کا ماہر ایک لمبا سا ڈنڈا اٹھائے درخت کی ایک مضبوط شاخ پر بیٹھ کر زور زور سے باقی شاخوں پر ڈنڈا مارتا ہے جس سے ان پر لگے اخروٹ نیچے گر جاتے ہیں اور اس دوران ایسا بھی ہوتا ہے کہ توزان یا توجہ کھو جانے کے سبب مزدور خود بھی اخروٹوں کے ساتھ نیچے گر سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.