ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشمیر میں پی ڈی پی نے انڈیا اتحاد سے کیا کنارہ! محبوبہ کا علیٰحدہ الیکشن لڑنے کا اعلان - Lok sabha election 2024

پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے سرینگر میں کہا کہ پی ڈی پی کشمیر میں پارلیمانی انتخابات لڑے گی اور آنے والے دنوں میں اپنے امیدواروں کا اعلان کرے گی۔

MEHBOOBA MUFTI
پی ڈی پی کشمیر میں علیحدہ انتخابات لڑے گی: محبوبہ مفتی
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 3, 2024, 4:04 PM IST

Updated : Apr 3, 2024, 5:09 PM IST

پی ڈی پی کشمیر میں علیحدہ انتخابات لڑے گی: محبوبہ مفتی

سرینگر: پیپلز ڈیموکرٹیک پارٹی نے کہا کہ وہ کشمیر میں پارلیمانی انتخابات لڑے گی اور آنے والے دنوں میں اپنے امیدواروں کا اعلان کرے گی۔ اس بات کا اعلان آج پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے سرینگر میں کیا۔ اس اعلان کے ساتھ ہی کشمیر کی تین سیٹوں پر انڈیا الائنس کا اتحاد ٹوٹ گیا اور اس الائنس کے ارکان نیشنل کانفرنس اور پی ڈی پی پارلیمانی انتخابات میں آمنے سامنے ہوں گے۔

محبوبہ مفتی نے کہا کہ انڈیا الائنس کے ممبئی اجلاس میں انہوں یہ رائے دی تھی کہ فاروق صاحب بھی پارلیمانی انتخابات کے امیدواروں پر فیصلہ کریں گے لیکن جس طرح سے عمر عبداللہ نے پی ڈی پی کی تذلیل کی، وہ افسوسناک ہے۔ انہوں نے ہماری پارٹی کو بہت دور دھکیل دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمر عبداللہ کا پی ڈی پی کی بے عزتی کرنے سے ہمارے کارکنان کے جذبات مجروح ہوئے اور انہوں نے مجھ پر دباؤ میں ڈالا کہ امیدواروں کا اعلان کریں اور علیٰحدہ انتخابات لڑیں۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح سے نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے پی ڈی پی کے متعلق بیان بازی کی، اس سے پی ڈی پی کے پاس کوئی چارہ ہی نہیں رہا سوائے اس کے کہ پارٹی انتخابات میں حصہ لیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر فاروق یا عمر عبداللہ نے پی ڈی پی قیادت کو بلا کر یہ کہا ہوگا کہ وہ ہی تینوں سیٹوں پر انتخابات لڑیں گے، تو پی ڈی پی کو کوئی اعتراض نہیں ہوتا، لیکن جس طرح سے پی ڈی پی کی تذلیل کی گئی، کارکنان دل برداشتہ ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ عمر عبداللہ کا لہجہ پی ڈی پی کے خلاف سخت تھا، جو افسوس ناک تھا اور اس سے پی ڈی پی کی جماعت میں کافی انتشار پیدا ہوا۔ محبوبہ مفتی نے یہ اشارہ دیا کہ پی ڈی پی اننت ناگ راجوری اور سرینگر سے انتخابات لڑے گی۔ تاہم بارہمولہ نشست پر انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت اس پر مشاورت کرے گی۔

پی ڈی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ محبوبہ مفتی اننت ناگ راجوری سے امیدوار ہوں گی جب کہ پی ڈی پی یوتھ صدر وحید پرہ سرینگر سے امیدوار ہوں گے، جب کہ بارہمولہ سے پارٹی ممکنہ طور پر محروس لیڈر انجینئر رشید کے حمایت کرنے پر غور و خوض کر رہی ہے۔

محبوبہ مفتی نے کہا کہ جموں کی دو سیٹوں پر پارٹی انتخابات نہیں لڑ رہی ہے، تاہم کشمیر کی تینوں نشتوں پر انتخابات لڑنے کی مشاورت ہو رہی ہے اور آنے والے دو دنوں کے اندر پارٹی کا پارلیمان بوڈ امیدواروں کا اعلان کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

غور طلب ہو کہ نیشنل کانفرنس نے اننت ناگ راجوری پارلیمانی نشست سے سینئر گوجر لیڈر میاں الطاف کو امیدوار نامزد کیا ہے، جب کہ غلام نبی آزاد بھی اس حلقے سے انتخابات لڑیں گے۔ وہیں بی جے پی نے اب تک اس نشست پر امیدوار کا اعلان نہیں کیا ہے۔

Last Updated : Apr 3, 2024, 5:09 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.