جموں: جموں وکشمیر کی جموں – ریاسی لوک سبھا نشست کے لیے پولنگ دوسرے مرحلے میں پُرامن طور پر اختتام پذیر ہوئی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اس نشست پر شام سات بجے تک مجموعی پر 69.01 فیصد پولنگ ریکارڈ ہوئی ہے۔
قبل ازیں ذرائع نے بتایا کہ اس نشست کے بیشتر پولنگ مراکز پر مقررہ وقت سے قبل ہی لوگوں کو قطاروں میں کھڑا دیکھا گیا اور صبح کے سات بجنے کے ساتھ ہی پولنگ کا عمل باقاعدہ شروع ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پولنگ مراکز پر ووٹروں کی لمبی قطاروں میں خواتین اور پہلی بار ووٹ کا استعمال کرنے والوں کی بھی اچھی تعداد موجود ہے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے ہموار پولنگ کو یقینی بنانے کے لئے اس حلقے کے لیے 2416 پولنگ مراکز قائم کیے تھے۔ 18 اسمبلی نشستوں پر مشتمل اس سیٹ کے لیے 17 لاکھ 81 ہزار 545 رائے دہندگان کو راے دہی کا حق ہے، جن میں سے 8 لاکھ 60 ہزار 55 خواتین ووٹر شامل ہیں۔ اس سیٹ کے لیے کل 22 امیدوار قسمت آزمائی کر رہے ہیں، جن میں سے بی جے پی کے جُگل کشور اور کانگریس کے رمن بھلا نمایاں ہیں۔
جموں سیٹ کی 18 اسمبلی نشتوں پر ووٹنگ ٹرون آؤٹ :
اسمبلی حلقہ | وونٹگ فیصد |
اکھنور( ایس سی) | 74.03 |
باہو | 62.34 |
بشنہ( ایس سی) | 71.33 |
چھمب | 71.06 |
گلاب گڑھ( ایس ٹی) | 71.47 |
جموں مشرقی | 66.11 |
جموں شمالی | 67.29 |
جموں ویسٹ | 62.82 |
کالاکوٹ سندربنی | 66.40 |
مرہ( ایس سی) | 73.00 |
نگروٹہ | 71.39 |
آر ایس پورہ جموں جنوبی | 68.11 |
رام گڑھ( ایس سی) | 69.76 |
ریاسی | 71.65 |
سانبہ | 69.23 |
شری ماتا ویشون دیوی | 74.65 |
سوچیت گڑھ(ایس سی) | 63.49 |
وجے پور | 75.67 |
مزید پڑھیں: دوسرے مرحلے کی پولنگ ختم، تریپورہ میں سب سے زیادہ 77.95 فیصد ووٹنگ
دریں اثنا جموں – ریاسی لوک سبھا سیٹ کے لئے پُر امن اور ہموار انتخابات کو یقینی بنانے کے لئے سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیر کی پانچ لوک سبھا سیٹوں میں سے ادھم پور سیٹ کے 19 اپریل کو الیکشن منعقد ہوئے۔