ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پارلیمانی انتخابات کو لیکر انڈیا الائنس کا جو بھی فیصلہ آئے گا ہمیں قبول ہوگا: چودھری گلزار - Lok sabha election 2024 - LOK SABHA ELECTION 2024

Lok Sabha Polls لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کے ساتھ ہی وادی کشمیر میں سیاسی پارٹیوں نے سرگرمیاں تیز کی ہیں۔ آئے روز سیاسی پارٹیاں مختلف علاقوں میں ورکرس پروگرام انعقاد کر رہی ہیں ، تاکہ منشور کو گھر گھر پہنچایا جائے۔

lok-sabha-election-congress-held-workers-convention-in-kokernag
چودھری گلزار
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 26, 2024, 3:46 PM IST

پارلیمانی انتخابات کو لیکر انڈیا الائنس کا جو بھی فیصلہ آئے گا ہمیں قبول ہوگا:چودھری گلزار

کوکرناگ: جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کی جانب سے کوکرناگ میں ورکرس کنونشن کا اہتمام کیا گیا، جس کی سربراہی پردیش کانگریس کمیٹی کے جنرل سیکریٹری چودھری گلزار نے کی۔ ان کے ہمراہ کانگریس کے کئی سینیئر لیڈران بھی موجود تھے۔اجلاس میں کوکرناگ کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے سینکڑوں ورکرس نے شرکت کی۔
اس موقع پر مقررین نے امید جتائی کہ آنے والے انتخابات میں اسی طرح لوگ انڈین نیشنل کانگریس کو زمینی سطح پر مضبوط کریں گے۔مقررین نے ورکران پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کے منشور کو گھر گھر پہنچانے میں اپنا رول ادا کریں، تاکہ آنے والے پارلیمانی انتخابات میں پارٹی کی جیت کو یقینی بنایا جاسکے۔
اس دوران کانگریس کمیٹی کے جنرل سیکریٹری چودھری گلزار نے اجلاس میں آئے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی انتخابات سر پر ہیں اور ایسے میں ہمیں چاہیے کہ ہم پردیش کانگریس کمیٹی کا منشور گھر گھر پہنچائے، تاکہ یہاں کی عوام جن مشکلات سے دو چار ہیں انہیں ان مشکلات سے نجات ملے۔

انہوں نے کہا کہ 'ہم انڈیا الائنس کے ساتھ ہیں اور ان کا جو بھی فیصلہ آئے گا ہمیں وہ قبول ہے۔چودھری کا کہنا ہے کہ اگر یہاں کے لوگوں کا بھر پور ساتھ ملا تو ہم تعمیر و ترقی کا نیا دور شروع کرینگے۔

مزید پڑھیں: جموں وکشمیر کے لوگ بھاجپا کے غلط فیصلوں کا جواب دیں گے :وقار رسول وانی

انہوں نے کہا کہ جو بھی آج تک یہاں کے لوگوں نے سہا ہے، ان پریشانیوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے ہم کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ ہم اپنے مستقبل کو کیسے روشن کریں۔

سابق صدر مونسپل کمیٹی کوکرناگ پرنس شیخ نے کہا کہ تانا شاہ حکومت نے کانگریس کے اکاؤنٹس کو منجمد کیا ہے،کانگریس پارٹی نے ورکران سے چندہ جمع کیا ہے، جس کا پورا حساب ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی دائر کی اور ہمیں یقین ہے کہ سپریم کورٹ کانگریس کے حق میں فیصلہ دے گی۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کارکنان اس فیصلہ کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کرنے کے لیے نکلی گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.