پلوامہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر میں لوک سبھا انتخابات کے مد نظر سیاسی گہماگہمی زوروں پر جاری ہے۔تمام سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کی تشہیری مہم زوروں پر جاری ہے۔امیدوار ووٹرز کو اپنی طرف راغب کرنے میں مصروف ہیں۔
وادی میں گزشتہ کئی دنوں سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔وادی کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے جس سے عام لوگوں کو بڑی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔لوگوں میں دشہت کا ماحول ہے۔
وہی ضلع پلوامہ کے کوئیل علاقے میں مسلسل بارش کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔ پلوامہ اونتی پورہ کے سڑک رابطہ بھی زیرِ آب آگئی ہیں اور اس سڑک پر ٹریفک کی نقل و حمل متاثر ہوگی ہیں جبکہ فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہیں۔پی ڈی پی کے سرینگر پارلیمانی امیدوار وحید الرحمان پرہ نے ضلع پلوامہ کے علاقے کوئیل کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔
وحید الرحمان پرہ نے جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر محمد الطاف بخاری پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ جموں و کشمیر میں دہلی کی سیاست کر رہے ہیں اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی جموں و کشمیر میں حالات کو معمول پر لانے اور لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔