ETV Bharat / jammu-and-kashmir

لوک سبھا انتخابات کے پش نظر راجوری پونچھ میں سکیورٹی انتظامات سخت - Lok Sabha Election 2024

ANANTNAG RAJOURI PARLIAMENTARY SEAT: سرحدی اضلاع راجوری اور پونچھ میں لوک سبھا انتخابات کے پش نظر راجوری پونچھ میں سکیورٹی انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔ مختلف راستوں پر ناکہ چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ سرحدی اضلاع میں سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی میں اضافہ اور اہم تنصیبات پر چوبیس گھنٹے نگرانی شامل ہے۔

لوک سبھا انتخابات کے پش نظر راجوری پونچھ میں سکیورٹی انتظامات سخت
لوک سبھا انتخابات کے پش نظر راجوری پونچھ میں سکیورٹی انتظامات سخت (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 24, 2024, 8:52 PM IST

پونچھ: فوج، پولیس، سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) اور بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے زیر انتظام حفاظتی انتظامات کو مضبوط کرتے ہوئے سیکورٹی اہلکاروں کی کئی اضافی کمپنیاں تعینات کی گئی ہیں اور پولنگ پارٹیاں جمعہ کو اپنے اپنے مراکز کے لیے روانہ ہوگئیں ہیں۔

اننت ناگ-راجوری پارلیمانی حلقہ میں 2,338 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔ ہر پولنگ اسٹیشن پر پریذائیڈنگ آفیسر سمیت چار الیکشن اہلکار تعینات ہوں گے۔ مجموعی طور پر 9000 سے زائد پولنگ عملہ بشمول ریزرو ڈیوٹی پر تعینات کیا جائے گا۔ راجوری اور پونچھ اضلاع میں 19 سرحدی پولنگ اسٹیشن ہیں۔

اننت ناگ-راجوری لوک سبھا سیٹ کے 18.36 لاکھ سے زیادہ ووٹر 20 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ چیف الیکٹورل آفیسر کے دفتر کے مطابق یہ سیٹ کلگام، اننت ناگ، پونچھ، شوپیاں (جینان پورہ) اور راجوری کے پانچ اضلاع میں پھیلی ہوئی ہے۔ 18,36,576 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں جن میں 9,33,647 مرد اور 9,02,902 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔ اس نشست پر 27 تیسری جنس کے ووٹرز، تقریباً 17,967 معذور افراد اور 100 سال سے زائد عمر کے 540 افراد اپنا ووٹ ڈالیں گے۔

فوج کو لائن آف کنٹرول کے ساتھ الرٹ پر رکھا گیا ہے اور تمام سرحدی پولنگ سٹیشنوں کے لیے سکیورٹی اور ہنگامی منصوبے بنائے گئے ہیں۔ پولیس کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی پی) آر آر سوین، جنرل آفیسر کمانڈنگ 16 کور، ایڈیشنل ڈی جی پی اور ڈویژنل کمشنر رمیش کمار سمیت اعلیٰ سول اور سیکورٹی حکام نے حال ہی میں حفاظتی اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے جڑواں سرحدی اضلاع کا دورہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:کشمیر کی حساس ترین اننت ناگ لوک سبھا سیٹ پر ووٹنگ کی تیاریاں

اننت ناگ میں ووٹنگ پہلے 7 مئی کو ہونے والی تھی، لیکن بی جے پی، اپنی پارٹی اور ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی (DPAP) سمیت متعدد جماعتوں کی درخواستوں کے بعد موسم کی خراب صورتحال کی وجہ سے اسے 25 مئی تک ملتوی کر دیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.