ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کوشش کریں گے کہ ہماری آواز پارلیمنٹ تک پہنچ جائے: وحید الرحمان پرہ - PDP Youth Convention

Lok Sabha Polls 2024: لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے ساتھ ہی وادی کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہوگئی ہیں۔ سیاسی پارٹیاں آئے روز مختلف پروگرامز منعقد کر رہی ہیں تاکہ لوگوں کو اپنی طرح متوجہ کرسکیں۔

lok-sabha-election-2024-pdp-held-youth-convention-at-bijbehara
Etv Bharatکوشش کریں گے کہ ہماری آواز پارلیمنٹ تک پہنچ جائے: وحیدالرحمان پرہ
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 31, 2024, 5:54 PM IST

کوشش کریں گے کہ ہماری آواز پارلیمنٹ تک پہنچ جائے: وحیدالرحمان پرہ

اننت ناگ: ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ میں پی ڈی پی کی جانب سے یوتھ کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ کنونشن کی صدارت پی ڈی پی یوتھ صدر وحیدالرحمان پرہ نے کی۔ اس موقعے پر کنونشن سے کئی لوگوں نے خطاب کیا اور پارٹی کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔

وحیدالرحمان پرہ نے خطاب کے دوران کہا کہ دفعہ 370 کو ہٹانے سے پہلے پی پی ڈی پی کی حکومت توڑی گئی اور جتنے بھی پی ڈی پی کے سرکردہ لیڈر تھے، انہیں توڑا گیا، لیکن کشمیری لوگوں کو یہ بات سمجھنی چاہیے کہ پی ڈی پی کے ساتھ ہی سختی کیوں بھرتی گئی اور ان سے ہی ان کے حقوق کیوں چھینے گئے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی نے آج تک کشمیری عوام کے لئے بہت کچھ کیا ہے اور انہوں نے ہمیشہ جمہوریت پر بھروسہ رکھا ہے جبکہ پی ڈی پی سے ہی پہلا مسلم لیڈر بھارت کا ہوم منسٹر رہا ہے اور وہ تاریخ آج تک رقم ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح سے حال ہی میں پارلیمانی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیا گیا، اسی کے چلتے آج ہم نے بجبہاڑہ میں یوتھ کنونشن منعقد کیا، جس سے یہاں کے نوجوانوں کو آنے والے انتخابات کے لئے بیدار کیا جائے تاکہ وہ جمہوریت کے دائرے میں رہ کر اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کرسکے جس سے ہماری آواز پارلیمنٹ تک پہنچ سکے۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے وحید الرحمان پرہ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی پی وہ واحد سیاسی جماعت ہے، جس کو ہر وقت توڑنے کی کوشش کی گئی اور آج بھی ہمارے سیاسی لیڈروں کارکنان کو ہرسال کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج بھی پی ڈی پی پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ پی ڈی پی نے ہمیشہ ہر کسی کے لئے آواز بلند کی ہے چاہے وہ گجر بکروال ہو، پہاڑی کمونٹی ہو یا کوئی فرقہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی نے ذات پات کو لیکر کبھی سیاست نہیں کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.