ETV Bharat / jammu-and-kashmir

الیکشن آگاہی مہم: گھنٹہ گھر، لال چوک میں نکڑ ناٹک کا اہتمام - Nukkad Natak

Nukkad Natak for Voter Awareness in Srinagar ای سی آئی کی جانب سے ووٹنگ سے متعلق بیداری کو عام کرنے کے احکامات کے پیش نظر، میوزک کنسرٹ کے علاوہ نکڑ ناٹک کا بھی اہتمام کیا جا رہا ہے۔

گھنٹہ گھر، لال چوک میں نکڑ ناٹاک کا اہتمام

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 13, 2024, 8:43 PM IST

گھنٹہ گھر، لال چوک میں نکڑ ناٹاک کا اہتمام

سرینگر (جموں و کشمیر): 18 سال سے زائد عمر کے پہلی بار ووٹنگ کے اہل افراد کی انتخابی مہم کی شرکت کو بڑھانے کی ایک کوشش میں، سرینگر کے ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر (ڈی ای او) ڈاکٹر بلال محی الدین نے ایک سلسلہ وار اختراعی اقدامات کی نقاب کشائی کی جس کا مقصد عوام میں ووٹنگ سے متعلق بیداری پیدا کرنا ہے۔ ووٹنگ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے سلسلہ میں سرینگر کے تاریخی گھنٹہ گھر (کلاک ٹاور) میں ’’نکڑ ناٹک‘‘ کا اہتمام کیا گیا جس میں مقامی باشندوں خاص کر طلبہ کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔ نکڑ ناٹک کے ذریعے شہری مشغولیت اور جمہوری شرکت کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر بلال محی الدین نے جمہوری عمل کی تشکیل میں ووٹنگ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے انتخابی امور میں معاشرے کے تمام طبقات بالخصوص نوجوانوں کی فعال شمولیت کی ضرورت پر زور دیا۔ ڈاکٹر بلال محی الدین نے ریمارکس کہا: ’’ووٹ دینا محض ایک حق نہیں ہے بلکہ ایک ذمہ داری ہے جو شہریوں کو اپنے قوم کے مستقبل کو تشکیل دینے کا اختیار دیتی ہے۔‘‘

آگاہی مہم کے مرکزی نکات میں سے ایک نکڑ ناٹک - ایک اسٹریٹ پلے- تھا جو پہلی مرتبہ گھنٹہ گھر میں پیش کیا گیا۔ تھیٹر کی پرفارمنس کا مقصد راہگیروں کی توجہ اپنی طرف مبذول کرنا اور ووٹنگ کے حقوق کے استعمال کی اہمیت کے بارے میں پُرجوش پیغام دینا تھا۔ ڈی ای او سرینگر نے کمیونٹی کے ساتھ منسلک ہونے اور انتخابی شرکت کے کلچر کو فروغ دینے میں ایسی تخلیقی کوششوں کی تاثیر پر زور دیا۔

علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے انکشاف کیا کہ نظامی ووٹرز کی تعلیم اور انتخابی شرکت (SVEEP) مہم کے حصے کے طور پر اضافی نکڑ ناٹکوں اور انٹرایکٹو پروگراموں کے ساتھ موسیقی کے پروگرامز کا ایک سلسلہ بھی منعقد کیا گیا ہے۔ ان تقریبات کو ایک حکمت عملی کے مطابق جمہوری عمل کے بارے میں بیداری کو عام کرنے کے لیے خصوصی طور پر ترتیب دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Nukkad Natak اسٹریٹ شو کے ذریعے نشہ سے دور رہنے کا پیغام

ڈاکٹر بلال محی الدین نے کہا: ’’ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے جدید طریقہ کار استعمال کر رہے ہیں، تاکہ ووٹر بیداری کا پیغام ضلع کے کونے کونے تک پہنچ جائے۔‘‘ انہوں نے انتظامیہ کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ’’ووٹنگ کے اہل شہریوں کو اپنا حق رائے دیہی استعمال کرنے کی ترغیب دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔‘‘ انہوں نے کمیونٹی رہنماؤں، تعلیمی اداروں اور سیول سوسائٹی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ ووٹر بیداری مہم کی رسائی کی کوششوں کو بڑھانے میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.