ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ڈی ڈی سی چیئرپرسن شوپیاں پی ڈی پی میں شامل - Bilqeesa Jan Joins PDP - BILQEESA JAN JOINS PDP

JKAP ddc chairperson Joined PDP: سال 2020 میں ڈی ڈی سی انتخابات میں کامیابی کے بعد بلقیسہ جان جموں کشمیر اپنی پارٹی میں شامل ہوئی تھیں، تاہم آج انہوں نے اپنی پارٹی کا ہاتھ چھوڑ کر پی ڈی پی کا دامن تھام لیا۔

ا
ا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 24, 2024, 5:54 PM IST

شوپیاں (جموں کشمیر): جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں جموں کشمیر اپنی پارٹی (جے کے اے پی) سے وابستہ ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) چیئرپرسن بلقیسہ جان نے ضلع کولگام میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی جانب سے منعقدہ کنونشن میں پارٹی صدر و سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی موجودگی 'اپنی پارٹی' کا دامن چھوڑ کر ڈی ڈی سی ممبر حرمین سمیت پی ڈی پی میں شمولیت اختیار کر لی۔ اجلاس کے دوران محبوبہ مفتی نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔

ڈی ڈی سی چیئرپرسن بلقیسہ جان نے سال 2020 میں شوپیاں ضلع میں ڈی ڈی سی الیکشن میں کامیابی حاصل کی جس کے بعد انہوں نے جموں کشمیر اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور بعد میں وہ ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل شوپیاں کی چیئرپرسن بھی مقرر کی گئیں۔ انہوں نے آج شوپیان ضلع کے حرمین علاقے کے ڈی ڈی سی ممبر عبد الرشید اور متعدد نمائندوں سمیت کولگام ضلع کے اوکے علاقے میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

واضح رہے کہ جموں کشمیر خاص کر وادی میں لوک سبھا انتخابات کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کی جانب سے کنونشنز اور پروگرامز کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔ پارٹی کارکنان اور لیڈران کا ایک جماعت سے دوسری جماعت میں شامل ہونے اور لیڈران کا ایک دوسرے پر طعن و تشنیع کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سجاد لون کی مظفر بیگ کے ساتھ ملاقات، لوک سبھا الیکشن کیلئے حمایت کی درخواست

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.