ETV Bharat / jammu-and-kashmir

لوک سبھا انتخابات: جموں میں بیس امیدواروں کی ضمانتی رقم ضبط - Jammu Lok Sabha Election - JAMMU LOK SABHA ELECTION

جموں پارلیمانی نشست پر بی جے پی کے کامیاب امیدوار جگل کشور نے 687588 جبکہ کانگریس امیدوار رمن بھلا ان سے ایک لاکھ پینتیس ہزار کم ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے، تاہم اس نشست پر تیسرے امیدوار جگدیش راج دس ہزار ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے جبکہ بقیہ 19امیدوار دس ہزار ووٹ بھی حاصل نہ کر پائے۔

ا
جموں نشست پر بیس امیدواروں کی ضمانتی رقم ضبط (ای ٹی وی بھارت گرافکس)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 6, 2024, 4:44 PM IST

جموں (جموں کشمیر) : صوبہ جموں کی دونوں پارلیمانی سیٹوں - جموں، ادھمپور - پر بی جے پی کے امیدواروں نے کامیابی حاصل کی جبکہ انڈیا بلاک کی ٹکٹ پر کانگریس کے دونوں امیدوار دوسرے نمبر پر رہے جبکہ ان دو جماعتوں کے علاوہ کوئی بھی پارٹی یا امیدوار خاص کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا۔ ان دونوں نشستوں پر بی جے پی اور کانگریس کے علاوہ تقریباً سبھی امیدوار کم از کم ووٹ حاصل نہ کر سکے جس کی پاداش میں ان کی جمع شدہ ضمانتی رقم ضبط ہو گئی۔

جموں پارلیمانی نشست پر کل 22امیدوار میدان میں تھے جن میں سے بیس امیدواروں نے کل رائے دہندگی میں سے دس فیصد سے کم ووٹ حاصل کیے جس کی وجہ سے سبھی 20امیدواروں کی جمع ضمانتی رقم ضبط ہو گئی ہے۔ قواعد کے تحت ووٹوں کا مقررہ فیصد حاصل کرنا ضروری ہے۔ اس نشست پر کامیاب امیدوار جگل کشور کے بعد صرف کانگریس امیدوار رمن بھلا ہی 42.4 فیصد ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے، جبکہ دیگر 20 امیدواروں میں سے کوئی بھی 10 فیصد ووٹ حاصل نہیں کر سکا۔

ان امیدواروں میں بی ایس پی کے جگدیش راج، آزاد امیدوار ستیش پنچھی، ایکم سناتن بھارت دل سے انکور شرما، جموں و کشمیر نیشنل پینتھرس پارٹی (بھیم) سے نریش کمار چب، آزاد امیدوار پرنسپل سی ڈی شرما، آزاد امیدوار کرنجیت، آزاد امیدوار شبیر احمد، آزاد امیدوار ڈاکٹر پرنس رائنا، آزاد امیدوار راج کمار، آزاد امیدوار سریندر سنگھ، آزاد امیدار اتل رینا، جموں کشمیر پیپلز کانفرنس سے رتن لال، جموں کشمیر نیشنلسٹ پیپلز فرنٹ سے سوامی دیویا نند، آزاد امیدوار پرسین سنگھ، آزاد امیدار نریش کمار ٹلہ، ہندوستان شکتی آل انڈیا فارورڈ بلاک سے سینا گنیش چودھری، آزاد امیدوار وکی کمار ڈوگرا، آزاد امیدوار بنسی لال اور قاری ظہیر عباس بھٹی نیشنل عوامی یونائیٹڈ پارٹی شیکھا بندرال شامل ہیں۔

جموں لوک سبھا سیٹ پر جگل کشور شرما نے 687588 ووٹ حاصل کیے جبکہ کانگریس کے رمن بھلا نے 552090 ووٹ حاصل کیے۔ دیگر بیس امیدواروں میں سے صرف جگدیش راج ہی دس ہزار کا ہندسہ پار کرنے میں کامیاب رہے جنہوں نے دس ہزار تین سو ووٹ حاصل کیے۔ سب سے کم ووٹ قاری ظہیر عباس کو 984حاصل ہوئے۔ حیران کن طور پر 4645 رائے دہندگان نے نوٹا (NOTA) کا بٹن دبایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر کے کامیاب امیدواروں پر ایک نظر - lok sabha election results 2024

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.