ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بانڈی پورہ میں عوامی اتحاد پارٹی کی ریلی - Lok Sabha Election 2024

ضلع بانڈی میں عوامی اتحاد پارٹی کی جانب سے یوتھ ریلی کا اہتمام کیا گئا جس میں سینکڑوں نوجوانوں نے شرکت کی۔ عوامی اتحاد پارٹی کے رہنماوں نے ان کی پارٹی کے امیدواروں کو کامیاب بنانے کی اپیل کی۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 14, 2024, 7:36 PM IST

بانڈی پوری میں عوامی اتحاد پارٹی  کی ریلی
بانڈی پوری میں عوامی اتحاد پارٹی کی ریلی (etv bharat)

بانڈی پورہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں وکشمیر میں لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے میں ہونے والی ووٹنگ کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔ سیاسی جماعتیں ووٹرز کی توجہ اپنی اپنی طرف مبذول کرانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔

عوامی اتحاد پارٹی نے آج بانڈی پورہ کے کئ علاقوں میں ایک ریلی نکالی جس میں نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ریلی بانڈی پورہ کے گاؤں کہنیوسہ سے شروع ہو کر آلوسہ، آشٹینگو، قوئل ملنگام کیماہ ،پتوشے ،وٹہ پورہ کلوسہ اور دیگر کئ ایک علاقوں سے ہوتے ہوئے بانڈی پورہ ٹاون میں اختتام پذیر ہوئی ۔

اس ریلی میں عوامی اتحاد پارٹی کے سینئر کارکنان اور شمالی کشمیر عوامی اتحاد پارٹی کے امیدوار اور پارٹی کے سربراہ نجئنر رشید کے بیٹے ابرار رشید نے شرکت کی۔ مین چوک بانڈی پورہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ابرار نے وعدہ کیا کہ اگر ان کے والد اقتدار میں آئے تو وہ ان نوجوانوں کی آواز اٹھائیں گے جو پچھلے کئی سالوں سے جیلوں میں بند ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اننت ناگ: غلام نبی آزاد کی قیادت میں ڈی پی اے پی کا روڈ شو منعقد - DPAP organize Road show

ریلی کو خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو حق رائے دہی کے استعمال کے لئے اپنے اپنے گھروں سے باہر نکلنے کی ضرورت ہے۔ان کا ووٹ بہت قیمتی ہے۔اس امیدوار کا انتخاب کریں جو اپنی آواز بلند کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔ریلی میں بانڈی پورہ کے مختلف علاقوں کے بزرگوں ، خواتین اور نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.