ETV Bharat / jammu-and-kashmir

لوک جن شکتی پارٹی نے کیا ترال میں پروگرام منعقد - Lok jan shakti party - LOK JAN SHAKTI PARTY

Lok jan shakti party holds programme in Tral جموں و کشمیر میں انتخابات کا بگل بجتے ہی سیاسی جماعتوں کی جانب سے سرگرمیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ آئے روز جلسے جلوس، اور پارٹی کنونشنز کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے۔

لوک جن شکتی پارٹی نے کیا ترال میں پروگرام منعقد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 25, 2024, 6:31 PM IST

لوک جن شکتی پارٹی نے کیا ترال میں پروگرام منعقد

پلوامہ (جموں کشمیر) : لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس پاسوان) کی جانب سے جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں پارٹی کے سینئر لیڈران سمیت گجر بکروال طبقہ سے وابستہ افراد کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔ ٹاؤن ہال ترال میں منعقدہ پروگرام کے دوران خطاب کرتے ہوئے عبد الرشید گجر نے مقامی سیاسی جماعتوں کی تنقید کرتے ہوئے کہا: ’’روایتی سیاسی پارٹیوں نے گجر بکروال طبقے کا آج تک صرف استحصال ہی کیا ہے اور کھوکھلے نعرے لگاکر اس قوم کو پسماندگی کی طرف دھکیل دیا ہے۔‘‘

پارٹی کے دیگر لیڈران نے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ لوک جن شکتی پارٹی ووٹوں کی سیاست نہیں کرتی ہے بلکہ یہاں عوام کے دکھ درد کا جایزہ لینے کے لیے اس پروگرام کا اہتمام کیا گیا ہے۔ پروگرام کے دوران ایک درجن کے قریب لوگوں نے لوک جن شکتی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ پروگرام کے حاشیہ پر میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے لوک جن شکتی پارٹی کے ترجمان اعلیٰ لیاقت علی نے بتایا کہ انکی پارٹی جلد ہی پارلیمانی انتخابات کے لیے امیدواروں کا اعلان کرے گی۔

واضح رہے کہ لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہونے کے ساتھ ہی جموں و کشمیر میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ تقریبا سبھی سیاسی جماعتوں کی جانب سے آئے روز پروگرامز کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے جبکہ ایک سے دوسری پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ترال میں لوک سبھا انتخابات کے حوالے سے میٹنگ کا اہتمام

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.