ETV Bharat / jammu-and-kashmir

لوک جن شکتی (رام ولاس) کی جانب سے ترال میں اجلاس منعقد - LJP Meeting In tral

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 6, 2024, 6:34 PM IST

ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ میں لوک جن شکتی (رام ولاس) کی جانب سے جلسے کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر ایس سی ایس ٹی جموں وکشمیر کے صدر عبدالرشید گجرنے کہاکہ اسمبلی انتخابات کے لئے ان کی پارٹی پوری طرح سے تیار ہے۔

لوک جن شکتی (رام ولاس) کی جانب سے ترال میں اجلاس منعقد
لوک جن شکتی (رام ولاس) کی جانب سے ترال میں اجلاس منعقد (etv bharat)

اونتی پورہ:اونتی پورہ میں منعقدہ سیاسی جلسے میں میں صوبائی صدر غلام رسول میر اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے اس موقع پر پارٹی کے ایجنڈے کو گھر گھر پہنچا نے کی ضرورت پر زور دیا گیا اور یہ عہد کیا گیا کہ اگلے اسمبلی چناوُ میں پارٹی ہر حلقے سے اپنے امیدوار میدان میں اتارے گی۔

اپنے خطاب میں پارٹی کے رہنما عبدالرشید گجر نے بتایا کہ آج تک قبایلی طبقوں بالخصوص گجر اور بکر وال کو یہاں کی سیاسی پارٹیوں نے ووٹ بینک کی سیاست کے لیے استعمال کیا ہے۔یہ سلسلہ برسوں تک جاری رہا ہے لیکن اب ہم اپنے حقوق کے لیے خود میدان میں آگیے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہم اب کسی کے جذباتی نعروں کا سہارا نہیں بنیں گے۔ اس موقع پر صوبائی صدر مشتاق احمد میر نے ورکرز پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں جاکر عوام تک اپنی پارٹی کا منشور پہنچا دیں کیونکہ ہماری جماعت اس وقت قومی سطح پر اپنا الگ مقام بنا چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ریاستی درجہ کی بحالی کے لئے جموں میں احتجاج

اس موقع پر میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے عبدالرشید گجر نے بتایا کہ لوک جن شکھتی پارٹی (رام ولاس) اسمبلی انتخابات میں ہر جگہ سے اپنے امیدوار منتخب کرے گی تاکہ اچھے لوگ اقتدار پر قابض ہوں اور لوگوں کے مسائل حل ہو سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.