ETV Bharat / jammu-and-kashmir

حالن میں مواصلاتی نظام کا فقدان، مقامی باشندوں کی پریشانیوں میں اضافہ - Non Availability Of Mobile Tower

ضلع اننت ناگ کے لارنو کے حالن علاقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شکایت کی ہے کہ مذکورہ علاقہ میں مواصلاتی نظام کے فقدان کے باعث علاقے کی کثیر آبادی سخت مشکلات سے دو چار ہیں، لوگوں کے مطابق انہیں فون کرنے کے لئے کافی مسافت طے کرنی پڑتی ہے، جبکہ کسی بھی ایمرجنسی میں انہیں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

حالن میں مواصلاتی نظام کا فقدان، مقامی باشندوں کی پریشانیوں میں اضافہ
حالن میں مواصلاتی نظام کا فقدان، مقامی باشندوں کی پریشانیوں میں اضافہ (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 20, 2024, 9:25 PM IST

اننت ناگ: مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ دور جدید میں جدید ترین ٹیکنالوجی سے لوگ آراستہ ہو رہے ہیں لیکن بدقسمتی سے اس ترقی یافتہ دور میں بھی ان کے بچے انٹرنیٹ جیسی بنیادی ضروریات سے مہروم ہیں کیونکہ علاقے میں مواصلاتی نظام کا فقدان ہے۔کوڈ 19 کی وبائی صورتحال میں حکومت کی جانب سے ایک اقدام اٹھایا گیا تھا کہ اسکولی بچوں کے لئے اپنے گھروں پر ہی آن کلاسز کا اہتمام کیا گیا تھا۔

حالن میں مواصلاتی نظام کا فقدان، مقامی باشندوں کی پریشانیوں میں اضافہ (etv bharat)

تاہم حالن جیسے پسماندہ علاقے کے اسکولی بچے تعلیم سے محروم ہوگئے تھے، کیونکہ مذکورہ علاقے میں مواصلاتی نظام کے فقدان کے باعث مقامی بچے آن لائن کلاسز سے بھی محروم ہوگئے تھے۔

مقامی باشندوں نے کہا کہ ترقی یافتہ دور میں وہ ابھی بھی پچھڈی ہوئی زندگی گزار رہے ہیں کیونکہ اس وقت سب کچھ ڈیجیٹل ہوچکا ہے لیکن ڈیجیٹل جسی سہولیات کا ہم کسی بھی طرح سے فائدہ اٹھانے سے قاصر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نیلفن ٹاپ میں مواصلاتی نظام کا فقدان، علاقے میں ٹاور نصب کرنے کا مطالبہ

واضع رہے کہ دور جدید میں سائنس نے کافی ترقی کر لی ہے جس کے باعث لوگ مختلف طرح کی سہولیات سے فیضیاب ہو رہے ہیں اور ترقی یافتہ دور میں بچے نہ صرف ڈیجیٹل کلاس رومز کا لاب اٹھا رہے ہیں بلکہ آج کل انٹرنیٹ جیسی سہولیت سے بچے کمپی ٹیٹو امتحان بھی کوالیفائی کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.