ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بارہمولہ میں ادبی نشست کا انعقاد، کتاب کا رسم اجرا - Literary function at Baramulla

بارہمولہ ضلع میں واقع ادبی تنظیم ساگر کلچرل فورم ژکر پٹن کی جانب سے ادبی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقعے پر شاعر عبدالاحد کی کتاب تصنیف ڈک سوز کا رسم اجرا عمل میں آیا۔

بارہمولہ میں ادبی نشست کا انعقاد،کتاب کا رسم اجرا
بارہمولہ میں ادبی نشست کا انعقاد،کتاب کا رسم اجرا (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 11, 2024, 2:06 PM IST

بارہمولہ میں ادبی نشست کا انعقاد،کتاب کا رسم اجرا (etv bharat)

بارہمولہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں واقع ادبی تنظیم ساگر کلچرل فورم ژکر پٹن کی جانب سے ادبی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر شاعر عبدالاحد کی کتاب تصنیف ڈک سوز کا رسم اجرا عمل میں آیا۔رسم اجرا کے موقع پر مصنف کو خصوصی اعزاز سے بھی نوازا گیا۔

ضلع بارہمولہ کے نمبلن میں واقع تنظیم ساگر کلچرل فورم ژکر پٹن کی جانب سے منعقدہ یک روزہ ادبی نشست دو حصوں پر مبنی تھی۔پہلے مرحلے میں نشست میں تنظیم کے ساتھ وابستہ بزرگ شاعر عبدالاحد ملک الہام کی لکھی ہوئی تصنیف دِلکُ سوز کا رسم اجرا عمل میں آیا۔اس نشست کی صدارت معروف شاعر رنجور تلگامی نے کی ۔ان کے ساتھ ایوان صدارت میں مہمانہ خصوصی پی ڈی پی کے سینئر لیڈر بشارت بخاری،ٹیچرز فورم کے صدر محمد امین خان، ایڈوکیٹ رابیعہ خورشید، نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما جاوید حسن بیگ اور طاہر صوفی موجود تھے ۔

فورم کے سرپرست اور کشمیری زبان کے ہر دل عزیز شاعر ساگر نظیر نے مہمانوں کا والہانہ استقبال کیا۔ معروف شاعر بشر زوگیاری نے کتاب پر اپنا تبصرہ پیش کیا۔ پروگرام کے دوسرے مرحلے میں عالیشان مشاعرہ منعقد ہوا جس میں وادی کے دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے شعرا کرام نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: بارہمولہ کے سوپور میں ادبی نشست کا اہتمام

مشاعرے کی صدارت معروف شاعر بشیر منگوالپوری نے کی۔ ان کے ساتھ ایوان صدارت میں پروفیسر صابر محی الدین فاروق رفیع آبادی تعمیل بشیر مشتاق کرمانی غلام حسن درویش اور غلام نبی دلنواز موجود تھے ۔واضح رہے کہ معروف شاعر شہزاد منظور نے نظامت کے فرایض انجام دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.