ترال( پلوامہ) سڑکوں کی خستہ حالی کو دور کرنے کے لیے اقدامات کا دعویٰ اگرچہ سرکاری انتظامیہ کی جانب سے بار بار کیا جاتا ہے، تاہم جنوبی کشمیر کے ترال میں واقع لروجاگیر کی آبادی سڑک کی خستہ حالی کو لیکر سراپا احتجاج ہے۔ لوگ کی سڑک کی تعمیر کا بار بار مطالبہ کرتے ہیں لیکن بدقسمتی سے اس حوالے سے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔
مقامی لوگوں کے مطابق لرو جاگیر ترال سے گورنمنٹ مڈل سکول تک جانے والی اندرونی رابطہ سڑک انتہائی خستہ حالی کی شکار ہوگئی ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ وہ پچھلے کئی برسوں سے رابطہ سڑک پر تجدید مرمت اور میکڈم بچھانے کی مانگ کر رہے ہیں، لیکن ابھی تک ان کی کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ انتظامیہ نے گذشتہ کئی برسوں کے دوران ترال کے بالائی علاقوں میں سڑکوں کی خستہ حالی کو دور کرنے کے اقدامات کیے گئے ہیں، لیکن نہ جانے کیوں لرو کی اس سڑک کی اسی حالات میں چھوڑا گیا۔ لوگوں کے مطابق سڑک کی ابتر صورت حال کی وجہ سے چھوٹے طلاب کو اسکول جانے میں مشکلات درپیش ہیں۔
مزید پڑھیں: ٹئٹھن کانڈیوارہ کے لوگ سڑک جیسی بنیادی سہولیات سے محروم
مقامی لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ سے سڑک کی خستہ حالی کو دور کرنے کے لیے اقدامات اٹھانے کی اپیل کی، تاکہ عوام کی دیرینہ مانگ پوری ہوسکے۔