ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سونہ مرگ میں ہلکی برف باری، سرینگر لیہہ قومی شاہراہ پر آمدورفت معطل

Snowfall in Kashmir وادی کشمیر کے بالائی علاقوں میں دوران شب ہلکی برف باری ہوئی ہے۔ ہلکی برفباری شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ، دودھ پتھری، سونہ مرگ کے علاوہ شوپیاں، گاندربل اور کپواڑہ اضلاع کے بالائی علاقوں میں ہوئی۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 26, 2024, 3:57 PM IST

Etv Bharatlight-snowfall-in-upper-reaches-in-kashmir-traffic-suspended-in-srinagar-leh-highway
سونہ مرگ میں ہلکی برف باری، سرینگر سونہ مرگ روڈ پر آمدورفت معطل

گاندربل:وادی کشمیر کے کئی پہاڑی علاقوں اور سیاحتی مقامات پر دوران شب ہلکی برف باری ہوئی اور اس دوران شبانہ درجہ حرارت میں نمایاں گراوٹ درج ہوئی ہے۔اطلاعات کے مطابق وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ، دودھ پتھری، سونہ مرگ کے علاوہ شوپیاں، گاندربل اور کپواڑہ اضلاع کے بالائی علاقوں میں بھی دوران شب ہلکی برف باری ہوئی ہے۔

حکام نے سرینگر-لیہہ قومی شاہراہ کے زوجیلا پاس پر تازہ برف باری کے بعد گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ ٹریفک پولیس کے ایک اہلکار نے بتایا کہ سڑک پر پھسلن کو دیکھتے ہوئے اسے عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔دریں اثنا، جموں و کشمیر ٹریفک پولیس کے ایک عہدیدار نے بتایا نے کہ سرنگر سونہ مرگ روڈ گاڑیوں کی نقل و حرکت کے لیے بند ہے۔ انہوں نے کہا کہ زوجیلا پاس میں تازہ برف باری کے پیش نظر سرینگر سونمرگ گمری شاہراہ کو گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا۔وہیں بیکن کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ نے سرینگر لیہہ قومی شاہراہ پر برف ہٹانے کا کام شروع کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اگر موسم ٹھیک رہا تو سرینگر-لیہہ شاہراہ کو پھر سے آمدورفت کے لیے کھول دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: ضلع بڈگام کے سیاحتی مقامات پر سال کی پہلی برف باری جاری

محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ پیش گوئی کے عین مطابق وادی کے بعض پہاڑی علاقوں میں تازہ برف باری ہوئی۔انہوں نے کہا کہ وادی میں 26 جنوری کو موسم مجموعی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی میں 27 جنوری کو پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بارشوں یا برف باری ہوسکتی ہے۔

موصوف ترجمان کا کہنا تھا کہ بعد ازاں 28 سے 31 جنوری تک کئی مقامات پر ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں یا برف باری کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ وادی میں یکم فروری سے 3 فروری تک بھی کئی مقامات پر ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں یا برف باری کا ہوسکتی ہے۔انہوں نے ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس موسمی صورتحال کے پیش نظر 28 سے 31 جنوری کے دوران پہاڑی علاقوں میں خاص طور پر سنتھن پاس، مغل روڈ، سادھنا ٹاپ، راز دان ٹاپ اور زوجیلا ٹاپ پر ٹریفک متاثر ہوسکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.