ETV Bharat / jammu-and-kashmir

شوپیاں میں تیندوے کے حملہ میں 4 افراد زخمی - LEOPARD attack

Leopard injured 4 persons شوپیان تیندوے کے حملہ میں کمسن لڑکے سمیت چار افراد زخمی ، علاقے میں خوف و دہشت۔ شوپیان میں برف جمی ہونے سے جنگلی جانور کھانہ تلاش کرنے کے لئے گاؤں کا رخ کرتے ہیں اور وہاں کے لوگوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 10, 2024, 2:25 PM IST

شوپیان: جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں تیندوے کے حملے میں چار افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ جس کے بعد مقامی افراد نے زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا وہیں کئی علاقوں میں تیندوے کے حملہ کی وجہ سے خوف و دہشت کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق شوپیان ضلع کے دارم دور کیگام علاقے میں جمعہ کی شام دیر گئے ایک تیندوا نمودار ہوا جسنے ایک کم عمر لڑکے سمیت دو افراد کو زخمی کردیا جنکی شناخت سعادت نظیر اور طارق احمد لون کے طور پر ہوئی ہے۔ زخمیوں کو فوری طور ضلع پلوامہ اسپتال پہنچایا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کرکے انہیں بہتر علاج کے لیے سرینگر منتقل کیا گیا ہے۔

وہیں بعد میں اس تیندوے نے ایک اور گاؤں مازہامہ کیگام میں بھی دو افراد جنکی شناخت ساحل حسن راتھر اور ریحان طارق بٹ کے طور پر ہوئی ہے ان کو بھی زخمی کردیا بعد میں ان دونوں کو بھی ضلع اسپتال پلوامہ میں علاج کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

لوگوں نے بتایا کہ دارم دور کیگام میں جمعہ کی شام دیر گئے اس وقت افراتفری مچ گئی جب ایک تیندوے نے چار افراد پرحملہ کیا اس دوران مقامی لوگوں نے شور مچایا اور دیگر لوگ اُس کی طرف دوڑ پڑے اور ہجوم کو دیکھ کر تیندوابھاگ گیا جس کے بعد اس تیندوے نے دوسرے علاقے میں بھی دو افراد کو زخمی کردیا۔ وہیں اس تیندوے کو ڈھونڈ نکالنے اور پکڑنے کے لیے محکمہ وائلڈ لائف کی طرف سے کوششیں جاری ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق پہاڑی ضلع ہونے کی وجہ سے جنگلاتی علاقوں میں اس وقت کافی برف جمع ہے اور جنگلی جانوروں کو کھانے پینے کے لئے کوئی چیز نہ ملنے کی وجہ یہ بستیوں میں گھومتے ہوئے آجاتے ہیں جس کی وجہ سے ان دیہات میں خوف اور دہشت کا ماحول طاری ہو جاتا ہے اور لوگ سرشام ہی اپنے گھروں میں چھپ جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.