ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پلوامہ کے رہائشی علاقوں میں تیندوا کی موجودگی، محکمہ وائلڈ لائف متحرک - LEOPARD IN PULWAMA

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 20, 2024, 2:06 PM IST

Leopard In Pulwama ضلع پلوامہ کے کوئیل، پائیر اور دیگر کئی علاقوں میں تیندوے کی موجودگی نے لوگوں میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا کردیا ہے جبکہ کل رات دیر گئے تیندوے نے ایک گاؤخانہ میں گھس کر کئی بھیڑوں کو ہلاک کردیا تھا۔

پلوامہ کے رہائشی علاقوں میں تیندوا کی موجودگی ، محکمہ وائلڈ لائگ متحرک
پلوامہ کے رہائشی علاقوں میں تیندوا کی موجودگی ، محکمہ وائلڈ لائگ متحرک (etv bharat)

پلوامہ: ضلع پلوامہ کے مختلف رہائشی علاقوں میں تیندوا نظر آنے سے مقامی باشندوں میں دہشت پائی جارہی ہے۔لوگوں بالخصوص بچوں سے گھروں سے باہر نا نکلنے کی اپیل کی گئی ہے۔مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں گزشتہ کئی دنوں سے تیندوے کی موجودگی سے علاقے میں خوف وہراس کا ماحول پیدا ہوگیا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کا گھروں سے باہر نکلنے مشکل ہوگیا ہیں۔

اس سلسلے میں سجاد احمد نے کہا کہ گزشتہ کئی دنوں سے تیندوے علاقے میں نظر آئے جس سے علاقے میں دہشت کا ماحول ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام کے وقت میں تیندوے نے ایک لاکھ مالیت کی تقریباً 4 بھیڑوں کو ہلاک کیا۔

وہی مشتاق احمد انچارج وائلڈ لائف کنٹرول روم ترال نے بات کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ کی ٹیمیں علاقے میں تیندوے کو پکڑنے کے لیے مسلسل سرچ آپریشن کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیموں نے تیندوے کو پکڑنے کے لیے علاقے میں مختلف مقامات پر پنجرے لگائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:گاندربل کے فتح پورہ کے رہائشی علاقوں میں دہشت مچانے والا تیندوا پکڑ لیا گیا - leopard captured In Ganderbal

ان کا مزید کہنا تھا کہ تیندوے کا سراغ لگا کر جلد پکڑ لیا جائے گا۔مشتاق احمد انچارج وائلڈ لائف کنٹرول روم نے علاقہ کے لوگوں سے گزارش کی کہ وہ چوکس رہیں اور صبح اور شام کے اوقات میں غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.