ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بڈگام، جیو موبائل ٹاور سے گر کر شہری کی موت - Man Slips to Death From Jio Tower

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 8, 2024, 3:05 PM IST

وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع میں جیو موبائل ٹاور سے گر کر ایک شہری کی موت واقع ہو گئی ہے۔ `

جیو موبائل ٹاور سے گر کر شہری کی موت
جیو موبائل ٹاور سے گر کر شہری کی موت (Representational Image)

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں ایک شخص موبائل ٹاور سے گر کر شدید زخمی ہو گیا اور بعد ازاں اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاکر فوت ہو گیا۔ یہ حادثہ ضلع کے نارجک نامی علاقے کے چک کاوؤسہ میں پیش آیا اور فوت ہونے والے شخص کی شناخت لسجن، سرینگر سے تعلق رکھنے والے 35سالہ وسیم صادق بٹ ولد محمد صادق بٹ کے طور پر کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چک کاووسہ علاقے میں وسیم صادق بٹ جیو نامی کمپنی کے موبائل ٹاور سے گر کر شدید زخمی ہو گیا۔ وسیم کو زخمی حالت میں فوری طور پر سکمز صورہ اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر فوت ہو گیا۔ یہ حادثہ بدھ کی شام پیش آیا اور آج صبح دوران علاج اس کی موت واقع ہو گئی۔ ادھر، ایک اہلکار نے بتایا کہ تمام تر طبی و قانونی لوازمات کی تکمیل کے بعد وسیم کی جسد خاکی کو آخری رسومات کے لیے لواحقین کے سپرد کر دیا گیا۔ وسیم احمد کی میت اس کے آبائی علاقہ پہنچاتے ہی وہاں کہرام مچ گیا اور انہیں پر نم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔ وسیم کے جنازے میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ وادی کشمیر میں اخروٹ کے درخت سے گر کر یا تعمیراتی کام کے دوران چھت سے گر کر ہر سال درجنوں افراد کی موت واقع ہو جاتی ہے اور اب موبائل ٹاور سے گر کر شہریوں کی ہلاکت کے سبب لوگوں کو تشویش پیدا ہو گئی ہے۔ ماہرین کی جانب سے حکام سے اس ضمن میں سیکورٹی گائیڈلائز وضع کیے جانے کی مانگ کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بڈگام میں دو ترکھان چھت سے گرکر لقمہ اجل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.