ڈوڈہ: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں اسنو فیسٹول 2024 کے درمیان لال ڈرامن کا اہتمام کیا گیا۔ضلع ڈوڈہ کے ڈپٹی کمشنر ہرویندر سنگھ نے اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔
اسنو فیسٹول 2024 میں برف کی مجسمہ سازی اور والی بال، کبڈی اور بیڈمنٹن جیسے مسابقتی کھیلوں اور دلکش ثقافتی پروگرامز کا اہتمام کیا گیا۔الیکشن آفس ڈوڈا نے ایک SVEEP مہم کا اہتمام کیا،اس نے شرکاء کو خاص طور پر نوجوانوں کو اپنے حق رائے دہی کے استعمال اور انتخابی بیداری کو فروغ دینے کی اہمیت سے روشناس کرایا۔
اس تقریب میں ڈوڈہ ضلع کے تمام علاقوں سے ہر عمر کے افراد کی قابل ذکر لوگوں کی بھیر امڈی۔مقامی باشندوں میں زبردست جوش و خروش پایا گیا۔مقامی باشندوں نے مختلف کھیلوں میں حصہ لیا۔تقریب کے دوران لوگوں نے برف کے کھیل، ثقافتی سرگرمیوں، مقامی کھانوں اور روایتی کھیلوں سے لطف اٹھایا۔ خاص طور پر بچوں نے برفباری کی سرگرمیوں سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا۔مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ اس طرح کے پروگرامز کے انعقاد کا سلسلہ جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کھیلو انڈیا ونٹر گیمز نے کھلاڑیوں کو گراس روٹ پر موقع فراہم کیا: نزہت گُل
انہوں نے مزید کہاکہ اس سے بچوں اور نوجوانوں کو بہت کچھ سکھنے کو مل سکتا ہے۔نوجوانوں میں بھی اس اسنو فیسٹول کو لے کر زبردست جوش و خروش پایا گیا۔