ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کولگام پولیس نے بونی گام میں منشیات فروش کی املاک کو اثیچ کیا - Drug Peddler Property Attach - DRUG PEDDLER PROPERTY ATTACH

کولگام پولیس نے بونی گام سے تعلق رکھنے والے ایک منشیات فروش کی املاک کو اٹیچ کردیا۔پولیس نے بونی گام میں خصوصی کارروائی کی اور نوٹس چسپاں کر دیا۔

کولگام پولیس نے بونی گام میں منشیات فروش کی املاک کو اثیچ کیا
کولگام پولیس نے بونی گام میں منشیات فروش کی املاک کو اثیچ کیا (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 13, 2024, 2:23 PM IST

کولگام: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر میں پولیس انتظامیہ کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر مہم چلائی جا رہی ہے۔ پولیس انتظامیہ کا کشمیر سے منشیات کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا ہدف ہے۔

کولگام پولیس نے بونی گام میں منشیات فروش کی املاک کو اثیچ کیا (etv bharat)

جنوبی کشمیر میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی میں سرعت لائی گئی ہے۔اسی سلسلہ کی ایک کڑی کے تحت ضلع کولگام کے بونی گام علاقہ میں کولگام پولیس کی جانب سے ایک اور کاروائی عمل میں لائی گئی ،جس دوران پولیس کی ایک ٹیم نے مذکورہ علاقہ میں عبدالرشید نامی شخص کے شاپنگ کمپلیکس کو اثیچ کیا ،جس کی مالیت لاکھوں میں بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ شخص کی املاک پر بینر چسپاں کرکے ضبط کیا۔

پولیس کے مطابق عبدالرشید علاقہ میں منشیات فروشی میں کافی سرگرم تھا۔ انہوں نے منشیات فروشی کی کمائی سے لاکھوں کی املاک تیار کی ہے، مکمل جانچ کے بعد عبدالرشید کی املاک کو ضبط کیا گیا اور یہ کارروائی این ڈی پی ایس کی متعلقہ دفعات کے تحت عمل میں لائی گئی

یہ بھی پڑھیں:کولگام میں ایک اور منشیات فروش کی جائیداد قرق

پولیس کے مطابق قاضی گنڈ علاقہ میں گزشتہ ایک برس کے دوران 140 سے زیادہ این ڈی پی ایس کے تحت کیسز درج کیے گئے ہیں اور کئی منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی املاک کو اثیچ کیا گیا۔ وہیں پولیس کی مختلف کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات کو ضبط کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.