ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کولگام انکاؤنٹر سائٹ پر ایک بار پھر گولیوں کا تبادلہ شروع - Kulgam encounter Update

Kulgam Encounter: گذشتہ روز کولگام ضلع میں انکاؤنٹر کے دوران مطلوب عسکریت پسند باسط ڈار کو ہلاک کیا گیا۔ ریڈونی پائین علاقے میں انکاؤنٹر کے مقام پر آج پھر سے گولیوں کی گن گرج سنائی دی ہے۔

ک
کولگام انکاؤنٹر (تصویر: ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 8, 2024, 6:11 PM IST

کولگام (جموں کشمیر): جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں بدھ کی دوپہر ریڈونی پائین علاقے میں قریب چوبیس گھنٹوں کے وقفے کے بعد انکاؤنٹر سائٹ پر پھر سے گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔ گذشتہ روز انکاؤنٹر کے دوران دو عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا تھا جب کہ سیکورٹی فورسزی نے علاقے کو سینیٹائز کرنے کی غرض سے آپریشن جاری رکھا اور رپورٹس کے مطابق بدھ کو انکاؤنٹر سائٹ پر پھر سے گولیوں کی گن گرج سنائی دی ہے۔

قبل ازیں، پیر کی شام حفاظتی اہلکاروں کو ضلع کے ریڈونی علاقے میں عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی مصدقہ اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد انہوں نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کیا۔ محاصرہ کے دوران عسکریت پسندوں نے فورسز پر فائرنگ کی جس کے جواب میں سکیورٹی فورسز نے بھی جوابی کارروائی کی جو انکاؤنٹر کی شکل اختیار کر دیا۔ انکاؤنٹر کے دوران دو عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا جن میں لشکر طیبہ/ ٹی آر ایف سے وابستہ مطلوب عسکریت پسند باسط ڈار بھی شامل ہے۔ گزشتہ روز آئی جی پی کشمیر، وی کے بردی نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے باسط ڈار کی ہلاکت کو سیکورٹی ایجنسیز کے لیے ایک بڑی کامیابی قرار دیا۔

ادھر، انکاؤنٹر میں عسکریت پسندوں کی ہلاکت کے بعد بھی سیکورٹی فورسز نے علاقے میں محاصرہ جاری رکھا اور آج دوپہر پھر سے گولیوں کی گن گرج سنائی دی۔ انکاؤنٹر سائٹ کے آس پاس فورسز کی نفری کو تعینات کیا گیا ہے اور کسی بھی شخص کو ریڈونی پائین علاقے میں جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پلوامہ انکاؤنٹر اختتام پذیر،لشکر طیبہ سے وابستہ مقامی عسکریت پسند ہلاک :پولیس

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.