ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشمیر، بجلی کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے نیکروم کوائل پر پابندی - کشمیر نیکروم کوائل پر پابندی

Nichrome Coil Banned in Kashmir: جموں کشمیر میں نیکروم کوائل پر مبنی گرمی کے آلات کی خرید و فروخت اور اس کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔ اس سے قبل بھی سنہ 2018میں پابندی عائد کی گئی تھی۔

1
1
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 1, 2024, 12:57 PM IST

سرینگر: کشمیر پاور ڈسٹری بیوشن کارپوریشن لمیٹڈ یعنی کے پی ڈی سی ایل نے بدھ کو وادی کشمیر میں نیکروم کوائل پر مبنی گرمی کے آلات کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی عائد کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ جاری کردہ حکمنامہ میں پی ڈی سی ایل نے بازار میں خرید و فروخت کیے جانے والے ان الیکڑانک آلات جن میں کوائل کا استعمال ہوتا ہے، خواہ وہ گرمی دینے والے آلات ہو یا پانی گرم کرنے والے آلات جیسے ہیٹر، بائلر اور اسٹیمر وغیرہ، کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کی ہے، جبکہ مزکورہ آلات کو بنانے اور درآمد کرنے پر بھی مکمل پابندی عائد کی گئی ہے تاکہ ان آلات کے استعمال میں روک لگائی جا سکے اور بجلی کے غلط استعمال کو روکا جا سکے۔

حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’یہ دیکھا گیا ہے صارفین سے ان آلات کو ضبط کرنے کے باوجود صارفین بازار سے بآسانی ایسے کیکروم کوائل پر مبنی نئے آلات خریدتے ہیں اور ایسے آلات بآسانی بازار میں دستیاب ہوتے ہیں اور اس طرح بجلی کا غلط استعمال ہوتا ہے۔ ایسے میں اب مارکیٹ میں ان کی دستیابی پر پابندی سے ان کے استعمال پر کافی حد تک روک لگنے کے ساتھ ساتھ بجلی کے غلط اور غیر قانونی استعمال پر بھی کافی حد تک قابو پایا جا سکتا ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: Power curtailment in Kashmir کشمیر میں بجلی تخفیف سے عوام پریشان

واضح رہے کہ حکومت نے اس سے قبل بھی یعنی سال 2018 میں نیکروم کوائل پر مبنی بوائلرز اور اسٹیمرز کے تیار کرنے، درآمد، نقل و حمل، فروخت، خریداری اور استعمال پر مکمل پابندی کا حکم جاری کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.