ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کوکرناگ آپریشن اختتامی مرحلہ کو نہیں پہنچا، آپریشن جاری ہے: پولیس - Kokernag Search Operation Not Over - KOKERNAG SEARCH OPERATION NOT OVER

جنوبی کشمیر کے اہل گڈول، کوکرناگ علاقے میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے شروع کیا گیا عسکری مخالف آپریشن آج چوتھے روز بھی جاری ہے۔

آئی جی پی کشمیر، وی کے بردھی
آئی جی پی کشمیر، وی کے بردھی (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 13, 2024, 3:45 PM IST

آئی جی پی کشمیر، وی کے بردھی (ای ٹی وی بھارت)

سرینگر (جموں کشمیر) : انسپکٹر جنرل آف پولیس، کشمیر زون، وی کے بردھی نے سرینگر میں پریس نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے اہلن گڈول علاقے میں عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن ابھی اختتام نہیں ہوا ہے۔ بردھی کا کہنا ہے کہ جنگلاتی علاقے میں ابھی بھی بڑے پیمانے پر سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سکیورٹی فورسز، عسکریت پسندوں کا خاتمہ کرنے کے لئے پوری طرح مستعد ہیں۔ فوج، پولیس، سی آر پی ایف اور دیگر سکیورٹی ایجنسیوں کے باہمی تال میل سے عسکری مخالف آپریشنز انجام دیے جا رہے ہیں اور عسکریت پسندوں کی نقل و حمل پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے، اور اُسی سلسلہ کی ایک کڑی کے تحت اننت ناگ ضلع کے اہلن گڈول علاقے میں عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن شروع کیا گیا ہے جو ابھی ختم نہیں ہوا۔ بردھی کا کہنا ہے کہ ’’عسکریت پسندوں کو ڈھونڈ نکالنے کے لئے علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ وہاں پر موجود عسکریت پسندوں کا جلد سے جلد خاتمہ کیا جائے گا۔‘‘

واضح رہے کہ 10 اگست کو ضلع اننت ناگ کے اہلن گڈول علاقے کے جنگلاتی علاقے میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیاں جھڑپ ہوئی تھی، جس میں دو فوجی اہلکار اور ایک مقامی شہری ہلاک جبکہ ایک فوجی اہلکار اور مقامی شہری زخمی ہو گئے تھے جن کا علاج و معالجہ کیا جا رہا ہے۔ ادھر، علاقے میں آج چوتھے روز بھی سکیورٹی فورسز کی جانب سے سرچ آپریشن انجام دیا جا رہا ہے اور چھپے بیٹھے عسکریت پسندوں کو ڈھونڈ نکالنے کے لئے وسیع سرچ آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عسکریت پسندوں کی دراندازی کی اطلاعات کے پیش نظر سرحد پر فورسز کی تعیناتی میں اضافہ - Anti infiltration Grid

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.