ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کھیلو انڈیا ونٹر گیمز: کھلاڑیوں کیلئے تمام انتطامات مکمل، ضلع مجسٹریٹ بارہمولہ - کھیلو انڈیا ونٹر گیمز

khelo india winter games کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کے چوتھے ایڈیشن کا انعقاد سیاحتی مقام گلمرگ میں 21 فروری سے ہو رہا ہے۔ امسال اس ایونٹ میں ملک کی مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والے 4 سو کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

khelo-india-winter-games-arrangements-completed-snow-clearance-on-road-going-on-dc-baramulla
کھیلو انڈیا ونٹر گیمز
author img

By UNI (United News of India)

Published : Feb 19, 2024, 4:16 PM IST

سرینگر: ضلع مجسٹریٹ بارہمولہ منگا شرپا کا کہنا ہے کہ گلمرگ میں 21 فروری سے شروع ہونے والی کھیلو انڈیا کے سرمائی کھیلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں کی سہولیت کے لئے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے اور اس سلسلے میں گلمرگ سڑک سے برف ہٹانے کا کام بھی زوروں سے جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع کی تمام چھوٹی بڑی سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام جنگی بنیادوں پر جاری ہے۔موصوف ضلع مجسٹریٹ نے پیر کے روز گلمرگ جہاں بھاری برف باری ہوئی ہے، میں میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: 'کھیلو انڈیا کے سرمائی کھیلوں کا چوتھا ایڈیشن یہاں کل سے شروع ہو رہا ہے اور کھلاڑیوں کا آج سے ہی مرحلہ وار طریقے سے یہاں آنے کا سلسلہ شروع ہوگا'۔

انہوں نے کہا کہ 'سپورٹس کونسل نے یہاں ان کے قیام و طعام کا بھر پور بند و بست کیا ہے اور اور آج گلمرگ جہاں ڈیڑھ فٹ برف جمع ہوئی ہے، میں سڑک سے برف ہٹانے کے لئے کام زوروں سے جاری ہے'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'کھلاڑیوں کے لئے خاص گاڑیوں کا بند وبست کیا گیا ہے اور جب کھلاڑیوں کی کانوائے آئی گی اس وقت بھی سڑکوں پر برف ہٹانے کی مشینیں لگی ہوئی ہوں گی تاکہ ان کی کوئی گاڑی سڑک میں پھنس نہ جائے'۔

ڈی سی بارہمولہ نے کہا کہ اس کے علاوہ گلمرگ میں کھلاڑیوں اور سیاحوں کی گاڑیوں کے لئے پارکنگ کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ مختلف محکموں کے افسران یہاں سروے کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ضلع کی تمام چھوٹی بڑی سڑکوں پر برف ہٹانے کا کام زوروں سے جاری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ضلع کی سڑکوں پر جلد سے جلد ٹریفک کی بحالی کو یقینی بنانے کے لئے کوششیں جاری ہیں۔

مزید پڑھیں: کھیلو انڈیا ونٹر گیمز: ٹرانسپورٹ سے لیکر کھلاڑیوں کے قیام وطعام تک تمام تیاریاں مکمل

قابل ذکر ہے کہ کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کے چوتھے ایڈیشن کا انعقاد شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں 21 فروری سے ہو رہا ہے۔ کھیلوں کا یہ ایونٹ 26 فروری کو اختتام پذیر ہوگا۔سرکاری ذرائع کے مطابق امسال اس ایونٹ میں ملک کی مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والے قرب 4 سو کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

بتادیں کہ کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کا پہلا ایونٹ فروری اور مارچ سال 2020 میں لیہہ اور گلمرگ میں منعقد ہوا تھا۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.