ETV Bharat / jammu-and-kashmir

گلمرگ کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کا آغاز 21 فروری سے - گلمرگ کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں

Khelo India 4th Edition in Kashmir: کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کا چوتھا ایڈیشن وادی کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام گلمرگ میں 21 فروری سے منعقد ہورہا ہے۔ ایک ہفتے تک جاری رینے والا یہ ایونٹ 26 فروری کو اختتام پزیر ہوگا۔

گلمرگ کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کا انعقاد اب 21 فروری سے شروع

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 2, 2024, 11:55 AM IST

Updated : Feb 2, 2024, 12:13 PM IST

گلمرگ کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کا انعقاد اب 21 فروری سے شروع

سرینگر: جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل کی سکریٹری نزہت گل نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایونٹ 21 فروری سے 26 فروری تک گلمرگ میں منعقد ہوگا۔اس حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کی جارہی ہے۔ سلوپس کو تیار کرنے کے علاوہ کھیلاڑیوں کے قیام و طعام اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گے تاکہ سرمائی کھیلوں کا انعقاد بہتر طور کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے مختلف حصوں سے کھلاڑی 18 فروری کو گلمرگ پہنچ رہے ہیں۔

اس حوالے سے گلمرگ کلب میں ایک اہم میٹنگ منعقد کی گئی جس کی صدارت گلمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر نے کی، جس میں گلمرگ میں کھیلو انڈیا ونٹر گیمز 2024 کے چوتھے ایڈیشن کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایسے میں منعقد ہونی والے ان سرمائی کھیل مقابلوں میں ملک مختلف ریاستوں کے تقریباً 4 سو کھیلاڑی امسال شرکت کرنے جارہے ہیں۔جس میں گجرات ،اڈیشہ اور دیگر ایسی دیگر ریاستوں کے کھیلاڑی بھی ہیں جوکہ پہلے مرتبہ سرمائی کھیلوں میں حصہ لے رہے ہیں اور یہ ملک کی ایسی ریاستیں جہاں برفباری نہیں ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سونمرگ پہلی مرتبہ قومی سنو شو چیمپئن شپ کی میزبانی کرنے جارہا ہے

واضح رہے کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کا افتتاحی ایڈیشن فروری اور مارچ 2020 میں لیہہ اور گلمرگ ہوا تھا۔ جو بھارت میں سرمائی کھیلوں کے لیے ایک تاریخی لمحہ تھا۔ جبکہ فروری 2021 میں وزیر اعظم نریندر مودی نے گلمرگ میں وینٹر وینٹر گیمز کے دوسرے ایڈیشن کا افتتاح کیا۔

Last Updated : Feb 2, 2024, 12:13 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.