ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشمیر: سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

author img

By UNI (United News of India)

Published : Feb 11, 2024, 12:22 PM IST

Kashmir Weather: وادی کشمیر میں جہاں ایک طرف شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے مسلسل نیچے درج ہونے سے سردیوں زور جاری ہے، وہیں دن کے دوران اچھی خاصی دھوپ کھلی رہتی ہے جس سے لوگ لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat

سری نگر: محکمہ موسمیات کے مطابق وادی میں 17 فروری تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعد ازاں 18 سے 20 فروری تک موسم خراب ہونے کا امکان ہے جس دوران کہیں کہیں ہلکی بارشوں یا برف باری متوقع ہے۔
حکام نے مسافروں سے سفر اختیار کرنے کے لئے ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کرنے کی تاکید کی ہے۔ ادھر وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں بہتری کے با وجود ٹھٹھرتی سردیوں کا زور جاری ہے۔ گرمائی دار الحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی4.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارد کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی7.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی7.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی8.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی4.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی4.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت منفی5.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
لداخ یونین ٹریٹری کے ضلع لیہہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی14.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ضلع کرگل میں کم سے کم درجہ حرارت منفی19.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ دریں اثنا وادی میں اتوار کے روز صبح سے ہی ہلکی دھوپ کھلی رہی جس سے لوگوں کو مختلف مقامات پر بیٹھے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔ قابل ذکر ہے کہ وادی میں بیس روزہ چلہ خورد تخت نشین ہوا ہے گرچہ اس چلہ کے دوران بھی بھاری برف باری ہوسکتی ہے تاہم درجہ حرارت میں بتدریج بہتری ریکارڈ کی جائے گی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.