ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشمیر میں 27 سے 31 مارچ تک بارش، برفباری کا امکان - Kashmir Weather

MET predicts snowfall rains in kashmirمحکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں بدھ سے اتوار تک موسم نا موافق رہنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے مطلع ابر آلود رہنے کے بیچ رک رک کر بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔

kashmir weather update, JK MET predicts snowfall rains in kashmir from 27 to 31 march

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 26, 2024, 12:57 PM IST

سرینگر: محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں 27 سے 31 مارچ تک موسم نا موافق رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ کے ایک ترجمان کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کچھ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارشوں کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں 29 مارچ کو موسم جزوی طور ابر آلود رہنے کے ساتھ کہیں کہیں ہلکی برف باری یا بارشیں ہو سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا تھا کہ بعد ازاں وادی میں 30 اور 31 مارچ کو موسم جزوی یا کلی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران کچھ مقامات پر رک رک کر برف باری یا بارشیں ہو سکتی ہیں۔ دریں اثنا وادی کے شبانہ درجہ حرارت میں کہیں گراوٹ تو کہیں اضافہ درج ہوا ہے۔ گرمائی دارلحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت 5.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجہ حرارت 7.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

شہرہ آفاق سیاحتی مقام اور اسکی ریزارٹ گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 2.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجہ حرارت1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 0.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجہ حرارت 0.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

شمالی کشمیر کے سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت 3.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجہ حرارت3.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔ جنوبی کشمیر کے قاضی گنڈ علاقے میں کم سے کم درجہ حرارت4.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گزشتہ شب کا درجہ حرارت4.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بارش اورتیز ہواؤں سے کئی عمارتوں کو نقصان

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.