ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشمیر میں 26 اپریل سے برف و باراں کا امکان - MeT predicts Snow in Kashmir - MET PREDICTS SNOW IN KASHMIR

Kashmir Night Temperature وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت معمول سے کم ریکارڈ ہوا ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے میدانی علاقوں میں بارشوں جب کہ بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری کا امکان ظاہر کیا ہے۔

ا
ا
author img

By UNI (United News of India)

Published : Apr 25, 2024, 2:44 PM IST

سرینگر (جموں کشمیر): وادی کشمیر کے میدانی علاقوں میں بارشوں اور پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری کی پیش گوئی کے بیچ کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت معمول سے کم ریکارڈ ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے تاہم اس دوران جنوبی کشمیر، بڈگام، پونچھ، راجوری اور بانہال کے کچھ علاقوں میں بعد دوپہر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارشیں اور ژالہ باری متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ وادی کشمی میں 26 سے 28 اپریل تک میدانی علاقوں میں بارشیں جبکہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی برف باری کا امکان ہے اور اس دوران کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے اور تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بعد ازاں وادی میں 29 اور 30 اپریل کو بھی مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ کہیں کہیں ہلکی بارشوں کا امکان ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کے بعد یکم اپریل سے 3 اپریل تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کی توقع ہے۔

دریں اثنا وادی میں خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت معمول سے کم ریکارڈ ہوا ہے۔ گرمائی دارلحکومت سرینگر میں کم سے کم (شبانہ) درجہ حرارت 8.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.7 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ سیاحتی مقام گلمرگ میں 2.7 ڈگری سینٹی گریڈ، سیاحتی مقام پہلگام میں 2.8 ڈگری سینٹی گریڈ، سرحدی ضلع کپوارہ میں 6.7 ڈگری سینٹی گریڈ، جبکہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت5.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: دریائے جہلم ، جھیل ڈل اور دوسرے آبی ذخائر کے نزدیک رہائش پذیر لوگوں کے لئے ایڈوائزری جاری

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.