ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اسلامک یونیورسٹی میں گرمائی تعطیلات کا اعلان - IUST Summer Vacation - IUST SUMMER VACATION

IUST Awantipora announces Summer Vacation وادی کشمیر میں اسکولوں اور کالجوں کے بعد اب یونیورسٹیز میں بھی گرمائی تعطیلات کا اعلان کی جا رہا ہے۔

اسلامک یونیورسٹی میں گرمائی تعطیلات کا اعلان
اسلامک یونیورسٹی میں گرمائی تعطیلات کا اعلان (Photo: IUST)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 9, 2024, 5:28 PM IST

سرینگر (جموں کشمیر) : اسلامک یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (آئی یو ایس ٹی) میں رواں ماہ 26جولائی سے گرمائی تعطیلات شروع ہو رہی ہیں جو 4 اگست تک جاری رہیں گی۔ ایسے میں 26 جولائی سے 4 اگست تک 10روزہ تعطیلات کے پیش نظر یونیورسٹی وتدریس کی سرگرمیوں کے لیے بند رہے گی۔ تاہم اس دوران طے شدہ امتحانات شیڈول کے مطابق ہی منعقد ہوں گے۔ جبکہ انٹر نشپ اور دیگر ضروری تعلیمی سرگامیاں بھی معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔ گرمی کی چھٹیوں کے بعد 4 اگست کو یونیورسٹی میں تعلیمی اور تدریسی سرگرمیاں دوبارہ سے شروع ہوں گی۔

یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق سبھی ڈینز، سربراہان، پرنسپلز، ڈائریکٹر کوآرڈینیٹر اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ مختلف شعبہ جات اس دوران انتظامی کام کاج کے لیے فعال رہیں گے۔ اس سے قبل کشمیر صوبے کے تمام اسکول 10 روز کی گرمائی تعطیلات کے لیے پیر کو بند کر دیئے گئے ہیں۔ اسکولوں میں یہ گرمائی تعطیلات 8 جولائی سے شروع ہوکر رواں ماہ کی 18 تاریخ تک جاری رہیں گی۔

واضح رہے کہ یکسان تعلیمی کلینڈر کے نفاذ سے وادی کشمیر میں بھی تعلیمی نظام میں تبدیلی آئی ہے۔ صدیوں سے وادی کشمیر میں اکتوبر نومبر میں امتحانات منعقد ہوتے تھے جسے تبدیل کرکے مارچ سیشن کر دیا گیا ہے، یعنی سرمائی تعطیلات ختم ہوتے ہی مارچ میں امتحان منعقد کیا جاتا ہے۔ اس تعلیمی نظام کی والدین، اسکولوں کی ایسوسی ایشنز نے سخت مخالفت کی ہے تاہم اس کے باوجود حکومت یہ فیصلہ تبدیل کرنے کے موڑ میں نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ میں دو روزہ بزنس فسٹول کا اہتمام - Two Days Business Festival

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.