ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سرینگر کشتی سانحہ: غرقاب افراد کی بازیابی کی کوششیں پانچویں روز بھی جاری - Srinagar Boat

Srinagar Boat incidentسرینگر کے مضافاتی علاقہ گنڈبل میں کشتی الٹنے کے سانحے میں غرقاب ہوئے افراد کی تلاش آج بھی جاری ہے۔

author img

By UNI (United News of India)

Published : Apr 20, 2024, 2:13 PM IST

ا
ا

سرینگر (جموں کشمیر): سرینگر کے گنڈ بل علاقے میں منگل کی صبح دریائے جہلم میں کشتی الٹنے کے بعد لاپتہ ہونے والے باپ بیٹے سمیت تین افراد کی تلاش کے لئے ہفتے کو مسلسل پانچویں روز بھی آپریشن وسیع پیمانے پر جاری ہے۔ یاد رہے کہ گنڈبل علاقے میں منگل کو دریائے جہلم پار کرنے کے دوران کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایک خاتون اور اس کے دو کمسن بیٹوں سمیت 6 افراد کی موت واقع ہوئی جبکہ تین افراد ہنوز لاپتہ ہیں۔

حکام کے مطابق لاپتہ افراد کی تلاش کے لئے این ڈی آر ایف، ایس ڈی آر ایف، فوج، ریور پولیس و دیگر ایجنسیوں سمیت 14 ٹیمیں وسیع پیمانے پر آپریشن چلا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ آپریشن ہفتے کی صبح سے دوبارہ شروع ہوا۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر زون وی کے بردی کا کہنا ہے کہ ناساز موسمی حالات کے باوجود بھی لاپتہ افراد کی باز یابی کے لئے آپریشن جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کو بازیاب کرنے کے لئے کوششیں وسیع پیمانے پر جاری ہیں تاکہ ان کے اہلخانہ کو کسی حد تک راحت مل سکے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کی کوششیں ضرور ثمر آور ثابت ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: سرینگر جہلم سانحہ، ذمہ دار کون؟ - Srinagar Jhelum Boat Tragedy

حکام کا کہنا ہے کہ بارشوں اور جہلم میں پانی کی سطح بڑھ جانے سے آپریشن ٹیموں کو گونا گوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ادھر، لاپتہ افراد کے غم سے نڈھال اہلخانہ و دیگر احباب و اقارب بھی روز صبح سویرے دریا کے کنارے جمع ہو جاتے ہیں اور روتے سسکتے لاشوں کی بازیابی کے لئے دعائیں کر رہے ہیں۔ اس المناک واقعے سے پوری وادی میں ماتم کا ماحول چھایا ہوا ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.