ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بانڈی پورہ اور گریز میں زرعی یونیورسٹی مقامی فصلوں کے فروغ پر سنجیدہ - focus on to cultivate nesh crops - FOCUS ON TO CULTIVATE NESH CROPS

شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائنسز کے وائس چانسلر ڈاکٹر نزیر احمد گنائی نے کہاکہ ہماری توجہ سرحدی علاقوں کی مقامی مخصوص یا نیش فصلوں کو مقامی طور پر کاشت کرنے پر ہے۔اس سے کسانوں کی معیشت کو فروغ ملے گا

نیش فلصوں کی کاشکتاری پر توجہ مرکوز
نیش فلصوں کی کاشکتاری پر توجہ مرکوز (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 19, 2024, 1:38 PM IST

Updated : Jun 19, 2024, 1:53 PM IST

نیش فلصوں کی کاشکتاری پر توجہ مرکوز (etv bharat)

بانڈی پورہ: مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائنس کے وائس چانسلر نے کہا کہ حکومت وادی کشمیر کے سرحدی علاقوں میں مقامی طور پر نئی فصلوں کی کاشت پر زور دے رہی ہے۔

بانڈی پورہ میں اٹھارہویں کرشی سائنسی مشاورتی کمیٹی (ایس اے سی) کی میٹنگ کے موقع پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے وائس چانسلر اسکاسٹ کشمیر پروفیسر نزیر احمد گنائی نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی حکومت کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔ وہ بڑھتے ہوئے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کریں گے۔ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے کاشتکاری پر منفی اثر ضرور پڑا ہے۔

اس اجلاس کی صدارت کشمیرپروفیسر نزیر احمد نے کی۔ ان کے علاوہ ڈائریکٹر ایکسٹینشن اسکواسٹ پروفیسر دل محمد مخدومی، کے وی کے بانڈی پورہ کے انچارج طارق سلطان، کے وی کے کے گریز انچارج ڈاکٹر بلال، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ عمر شفیع پنڈت اور دیگر محکموں کے ضلع افسران نے پروگرام میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:اسکواسٹ جموں کے زیر اہتمام منڈی میں سینٹر کا قیام

ان کے علاوہ پروگرام میں مختلف علاقوں سے آئے ہوئے کسانوں نے بھی شرکت کی۔بانڈی پورہ کے کے وی کے پروگرام کوارڈینیٹر ڈاکٹر طارق سلطان اور ڈاکٹر بلال نے سال 23۔2022 کی پیشرفت رپورٹ پیش کی جس پر سیر حاصل بحث کی گئی۔

ڈاکٹر نزید احمد گنائی نے دو سال قبل شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائنسز اینڈ ٹکنالوجی کے سربراہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالی ہیں۔ ایک ماہر زرعی سائنسدان ہونے کی وجہ سے انہوں نے یونیورسٹی کو جدید خطوط پر ڈالنے کی شروعات کی ہیں۔ وہ اکثر کرشی وگیان کیندروں کا دورہ کرتے ہیں اور مقامی سطح پر کسانوں کو انکے زرعی مسائل کا حل دینے کیلئے سائنسدانوں کو انکے ساتھ رابطہ قائم کرنے کی تلقین کرتے ہیں۔

Last Updated : Jun 19, 2024, 1:53 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.