ETV Bharat / jammu-and-kashmir

آٹھ اضلاع میں برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری - برفباری کشمیر

Avalanche warning JK خراب موسمی صورتحال کے پیش نظرجموں وکشمیر ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے 8 اضلاع میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران درمیانی درجے کے برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری کی ہے۔

jkdma-issues-avalanche-warning-for-8-districts
آٹھ اضلاع میں برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 3, 2024, 5:08 PM IST

Updated : Feb 3, 2024, 10:54 PM IST

سرینگر: جموں وکشمیر ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (جے کے ڈی ایم اے) نے خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر جموں وکشمیر کے 8 اضلاع میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری کی ہے۔ ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ایک ترجمان نے بتایا کہ جموں وکشمیر کے بانڈی پورہ، بارہمولہ، گاندربل، کپواڑہ، ڈوڈہ، کشتواڑ، پونچھ اور رامبن کے پہاڑی علاقوں میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران درمیانی درجے کے برفانی تودے گر آنے کا امکان ہے۔

حکام نے لوگوں سے احتیاط برتنے کی تاکید کی ہے اور جن علاقوں میں برفانی تودے گر آنے کے خطرات رہتے ہیں وہاں جانے سے اجتناب کرنے کو کہا ہے۔ یاد رہے کہ جموں وکشمیر ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے خراب موسمی صورتحال کے پیش نظر وقتاً فوقتاً برفانی تودے گر آنے کی وارننگ جاری کرتا ہے۔ اس دوران بالائی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو خطرات والے علاقوں میں جانے سے گریز کرنے کی اپیل کی جاتی ہے۔

مزید پڑھیں: گلمرگ میں بھاری برف باری ، سیاحوں کی آمد

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے 3 اور 4 فروری کو میدانی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں یا برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔ اس دوران شمالی اور جنوبی کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں 8 سے 10 انچ تک برف باری ہوسکتی ہے، جبکہ میدانی علاقوں میں 3 سے 6 انچ تک برف باری ہونے کا امکان ہے۔

Last Updated : Feb 3, 2024, 10:54 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.