ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اونتی میں 23 جنوری کو سجے گا ڈی جی کا پبلک دربار - ڈاریکٹر جنرل پولیس آر آر سوین

JK police Public Darbar ڈسٹرکٹ پولیس لائنز اونتی پورہ میں 23 جنوری کے روز دن کے دو بجے سے ایک عوامی دربار منعقد ہوگا۔ اس دربار کی صدارت جموں و کشمیر پولیس کے سربراہ آر آر سوین کریں گے۔

jkdgp-to-chair-public-darbar-at-dpi-awantipora-on-23-january
اونتی میں 23 جنوری کو سجے گا ڈی جی کا پبلک دربار
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 20, 2024, 9:43 PM IST

ترال(پلوامہ):ڈائریکٹر جنرل پولیس جموں وکشمیر آر آر سوین عوامی شکایات کا ازالہ کرنے کے حوالے سے یو ٹی میں عوامی دربار کا انعقاد کر رہے ہیں اور اس حوالے سے ڈی جی موصوف آنے والے منگل کو جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ میں عوامی دربار کی صدارت کریں گے اور عوامی مسائل اور شکایات کا ازخود جائزہ لیں گے۔ اس سلسلے میں پولیس کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے 23 جنوری کو پبلک دربار ڈسٹرکٹ پولیس لائنز اونتی پورہ میں دن کے دو بجے سے منعقد ہوگا اور اس کی صدارت جموں وکشمیر پولیس کے سربراہ آر آر سوین کریں گے۔

پولیس نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ہفتہ سے ڈی پی ایل کراسنگ جوبیارہ اونتی پورہ میں ایک ہیلپ ڈیسک قائم کیا گیا ہے، جہاں آنے والے لوگ شکایات کے ازالے کے پروگرام کے لیے اندراج کرا سکتے ہیں۔
بیان کے مطابق جو لوگ اپنی شکایت ڈی جی پی جموں و کشمیر کے نوٹس میں لانا چاہتے ہیں وہ مکمل تفصیلات اور موبائل نمبر کے ساتھ ایک تحریری درخواست جمع کرائیں، جس پر ان سے فالو اپ کارروائی کے لیے افسران/ٹیم ممبران سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: نوجوانوں کی عسکری صفوں میں شمولیت، والدین رہیں چوکنا: ڈی جی پی سوین

واضح رہے کہ حال ہی میں ڈی جے پی نے کپواڑہ میں ایک عوامی دربار کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ جب وہ اسٹیشن ہیڈکوارٹر سے باہر نکل کر ضلعی سطح پر شکایات کے ازالے کا پروگرام منعقد کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ 'ہمارا مقصد لوگوں کو راحت فراہم کرنی ہے اور ایسے پروگراموں کے ذریعے ان کی شکایات کو دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ لوگ بہت سارے مسائل سے دو چار ہیں'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.