ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اننت ناگ انکاؤنٹر میں دو عسکریت پسند ہلاک، بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن جاری - ANANTNAG ENCOUNTER

اننت نات کے شانگس کاچھون جنگلاتی علاقہ میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین تصادم میں دو عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔

اننت ناگ انکاؤنٹر میں دو عسکریت پسند ہلاک، بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن جاری
اننت ناگ انکاؤنٹر میں دو عسکریت پسند ہلاک، بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن جاری (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 2, 2024, 12:52 PM IST

Updated : Nov 2, 2024, 1:19 PM IST

اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے شانگس لارنو جنگلاتی علاقے میں کچھ دیر پہلے سیکورٹی فورسز کے ساتھ جاری مسلح تصادم میں دو نامعلوم عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ شانگس لارنو کے جنگلاتی علاقے میں آپریشن کے دوران اب تک دو ملیٹینٹ مارے گئے ہیں۔ غالباً ایک اور ملیٹینٹ علاقے میں موجود ہے جسکی تلاش کے لیے آپریشن بدستور جاری ہے، بتایا جارہا ہے کہ مہلوک عسکریت پسندوں میں ایک ملیٹینٹ مقامی ہے اور دوسرا غیر ملکی ہے۔ جنگلاتی علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

اننت ناگ انکاؤنٹر میں دو عسکریت پسند ہلاک، بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن جاری (Etv Bharat)

انہوں نے کہا کہ علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں ایک خاص اطلاع ملنے کے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے تلاشی آپریشن شروع کیا تھا۔ اننت ناگ کے جنگلاتی علاقہ میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع کے بعد فوج، پولیس اور سی آر پی ایف کی مشترکہ کاروائی کے بعد انکاونٹر شروع ہوا تھا۔ فوج کے مطابق مارے گئے عسکریت پسند حال ہی میں شانگس کے رہنے والے ٹیریٹوریل فوجی جوان ہلال احمد کی ہلاکت کے ذمہ دار تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سرینگر کے خانیار میں عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم، انکاونٹر جاری

واضح رہے کہ گذشتہ ماہ ملیٹینٹوں نے نوگام شانگس سے تعلق رکھنے والے رائفل مین ہلال احمد بٹ کو اغوا کرنے کے بعد سنگلن کے جنگلاتی علاقے میں ہلاک کیا تھا، تب سے فوج کی جانب سے علاقے میں چوکسی برتی جارہی تھی اور ملیٹینٹوں کی تلاش لگاتار جاری تھی۔

Last Updated : Nov 2, 2024, 1:19 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.