سرینگر (جموں و کشمیر): جموں و کشمیر پولیس نے سرینگر ضلع کے ایک نجی اسکول میں ایک نابالغ کے ساتھ جنسی زیادتی کے معاملے کا سنجیدہ نوٹس لیا ہے۔ منگل کو پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ سرینگر کے ایک مخصوص اسکول کی انتظامی اتھارٹی کی طرف سے ایک نابالغ طالب علم سے جنسی زیادتی کے بارے میں تحریری شکایت کی گئی تھی جس کے بعد اس معاملے میں سخت نوٹس لیا ہے۔
معاملے کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے ایک ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہے۔ یہ ایف آئی آر (نمبر 44/2024 PS) کوٹھی باغ پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی ہے اور پاسکو کی متعلقہ دفعات کے تحت معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی یے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں سرینگر کے ایک نامی گرامی نجی اسکول میں مبینہ طور پر جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کا ایک چونکا دینے والا معاملا سامنے آیا ہے۔ سوشل میڈیا پر پوسٹ کئے گئے مواد میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مذکورہ اسکول کے دو طالب علم اپنے ہم جماعت ساتھی کو اسکول کے واش روم میں مسلسل تین سال تک جنسی طور ہراساں کرتے رہے اور اس کو زبان نہ کھولنے پر بھی دباؤ بناتے رہے ہیں۔ فی الحال پولیس نے معاملے کی حساسیت کو دیکھتے ہوئی ایک ایف آئی آر درج کرکے اس کیس کی تفتیش شروع کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: