ETV Bharat / jammu-and-kashmir

نائرہ، خوابوں کو حقیقت میں بدلنے والی فیشن ڈیزائنر

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 16, 2024, 1:27 PM IST

Updated : Mar 16, 2024, 3:49 PM IST

آج کے دور میں کشمیری خواتین تعلیم، کھیل کود، کاروبار سمیت دیگر شعبوں میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کرکے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔

نائرہ، خوابوں کو حقیقت میں بدلنے والی فیشن ڈیزائنر
نائرہ، خوابوں کو حقیقت میں بدلنے والی فیشن ڈیزائنر
نائرہ، خوابوں کو حقیقت میں بدلنے والی فیشن ڈیزائنر

بارہمولہ (جموں کشمیر) : موجودہ دور میں کھیل مقابلوں سے لے کر تعلیم اور کاروبار میں بھی خواتین نمایاں کامیابی حاصل کر رہی ہیں۔ کشمیر میں بھی خواتین مردوں کے شانہ بشانہ ہر شعبے میں آگے بڑھ رہی ہیں اور وادی میں خواتین کا کاروباری جذبہ پروان چڑھ رہا ہے اور اب کسی بھی شعبے میں یہاں کی خواتین اپنا لوہا منوا رہی ہے۔ ایسی ہی ایک مثال شمالی کشمیر سوپور علاقے سے تعلق رکھنے والی نائرہ بانو کی ہے جنہوں نے فیشن ڈیزائننگ کے اپنے شوق کو کامیاب اور منافع بخژ کاروبار میں تبدیل کر دیا ہے۔

نائرہ نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا انہوں نے گریجویشن کی اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد سائنس کے شعبے میں اپنی تعلیم جاری رکھنے کے بجائے ڈئزائننگ کے اپنے شوق کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا اب تک کا یہ سفر کافی بہتر رہا ہے اور انہوں نے ایک آرٹ اسکول میں داخلہ لیا اور اپنے مستقبل کے کیریئر کے طور پر فیشن ڈیزائننگ کا انتخاب کیا۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت چیت کے دوران نائرہ نے بتایا کہ فیشن ڈیزائننگ کے ساتھ بچپن سے ہی اس کی وابستگی تھی۔ نائرہ نے کہا: ’’ مجھے مختلف ڈیزائن اور پیٹرن بنانا پسند تھا جس نے مجھے فیشن کے کیریئر کی ترغیب دی۔‘‘ نائرہ نے اپنے اس ہنر کو آگے بڑھانے میں والدین کے سپورٹ کی سراہنا کرتے ہوئے کہا: ’’والدین نے اس ہنر کو منتخب کرنے کے میرے فیصلے کی بھرپور حمایت کی۔‘‘ نائرہ نے اپنی کامیابی کا سہرا اپنے خاندان خاص کر والدین کی غیر متزلزل حمایت کے سر باندھا۔

مزید پڑھیں: کشمیری خاتون رخسار ’ماسٹر شیف انڈیا‘ میں تیسرے پائیدان پر

واضح رہے کہ گزشتہ برسوں کے دوران جموں و کشمیر میں خواتین کی ایک بڑی تعداد مختلف شعبوں میں اپنی متاثر کن کامیابیوں کی کہانیوں کے ساتھ رول ماڈل کے طور پر ابھری ہیں اور جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ کشمیر میں خواتین اب مردوں کی حمایت پر منحصر نہیں بلکہ وہ از خود بلندیوں کو حاصل کرنے کی اہلیت رکھتی ہیں۔ حکومتی سپورٹ سے بھی خواتین کامیابی کے ساتھ اسٹارٹ اپس شروع کر رہی ہیں جو خطے کی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور اپنا کاروبار شروع کر کے دوسری خواتین کو بھی بااختیار بنا رہی ہیں۔

Last Updated : Mar 16, 2024, 3:49 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.