ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے حوالے سے مایوسی: شیو سینا

Shive Sena React: شیو سینا یونٹ نے جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے حوالے سے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید تھی کہ لوک سبھا انتخابات 2024 کے ساتھ ساتھ وادی میں بھی الیکشن کرانے کا اعلان کیا جائے گا لیکن ایسا نہیں ہوا۔ لیکشن کمیشن کی اس حکمت علی سے بے حد مایوس ہیں۔

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے حوالے سے مایوسی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 18, 2024, 12:45 PM IST

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے حوالے سے مایوسی

جموں: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر میں سیاسی جماعت شیوا سینا نے آج الیکشن کمیشن کی طرف سے لوک سبھا انتخابات 2024 کی تاریخوں کے اعلان کے دوران جموں و کشمیر کے اسمبلی انتخابات کا اعلان نہ ہونے پر مایوسی کا اظہار کیا۔ شیو سینا یونٹ جموں کشمیر کے صدر منیش ساہنی نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے ساتھ ساتھ چار ریاستوں کے اسمبلی انتخابات اور تمام ریاستوں کے ضمنی انتخابات کا اعلان کیا گیا ہے لیکن جموں کشمیر کے اسمبلی انتخابات کا اعلان نہیں کیا گیا جو مایوسی کی بات ہیں۔

ساہنی نے کہا کہ حکومت ون نیشن ون الیکشن لانے کا دعویٰ کرتی ہے لیکن جموں و کشمیر کے اسمبلی انتخابات کے حوالے سے تاخیری رویہ اپنایا جا رہا ہے۔
دنیا کے سب سے بڑے جمہوری ملک کے خطے جموں و کشمیر میں آخری اسمبلی انتخابات 2014 میں ہوئے تھے، 2018 میں پی ڈی پی اور بی جے پی کی مخلوط حکومت کے خاتمے کے بعد یہاں گورنر انتظامیہ ہی حکومت چلا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ون نیشن، ون الیکشن کمیٹی کا کام مکمل، حکومت اور الیکشن کمیشن اس پر حتمی فیصلہ لیں گے :غلام نبی آزاد

ساہنی نے کہا کہ آج جموں و کشمیر میں اسمبلی، میونسپل کارپوریشن، پنچایت سمیت کسی بھی سطح پر جمہوری عمل موجود نہیں ہے۔ ساہنی نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں میں مایوسی کا ماحول ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.