ETV Bharat / jammu-and-kashmir

گڈویل چک کے لوگ سڑک جیسی بنیادی سہولیات سے محروم - Residents demand Road

None Availability of Road At Gadvail Chak: جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے گڈویل چک کے لوگ دور جدید میں بھی سڑک جیسی بنیادی سہولیت سے محروم ہیں۔ مقامی باشندے گڈویل چک کی طرف جانے والی رابطہ سڑک کو تعمیر کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

گڈویل چک کے لوگ سڑک جیسی بنیادی سہولیات سے محروم
گڈویل چک کے لوگ سڑک جیسی بنیادی سہولیات سے محروم (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 10, 2024, 4:42 PM IST

گڈویل چک کے لوگ سڑک جیسی بنیادی سہولیات سے محروم (etv bharat)

اننت ناگ: جنوبی ضلع اننت ناگ کے گڈویل چک کے باشندوں کا کہنا ہے کہ ہم سڑک جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ اس کی وجہ سے ہمیں بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تاہم دہائیاں گزر جانے کے باوجود مقامی باشندوں کی مشکلات کا ازالہ ممکن نہیں ہو پایا۔ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ معمولی بارش کے دوران انہیں عبور و مرور میں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کسی بھی ایمرجنسی کے دوران مریضوں کو ہسپتال لے جاتے وقت رابطہ سڑک کے فقدان کے باعث انہیں چارپائی پر اٹھا کر مین سڑک تک کاندھوں پر لے جانا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رابطہ سڑک نہ ہونے کی وجہ سے خراب موسم کے دوران نہ صرف اسکولی بچے بلکہ عام لوگ بھی گھروں میں ہی رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی انہیں ضروری اشیاء کے لیے بازار کا رُخ کرنا ہوتا ہے تو لوگوں کو ضروری سامان سر پر یا گھوڑوں پر لانا پڑتا ہے۔ ہم نے انتظامیہ کی توجہ اس جانب مبذول کرانے کی کوشش کی لیکن انہوں نے رابطہ سڑک کی تعمیر کے سلسلے میں اب تک کوئی قدم نہیں اٹھایا۔

یہ بھی پڑھیں: منڈی: ناگاناڑی کے عوام سڑک کی سہولیات سے محروم

انہوں نے کہا کہ مذکورہ علاقے میں کئی بار مختلف سیاسی جماعتیں محض ووٹ مانگنے کی غرض سے علاقے میں آتی ہیں اور اس کے بعد کئی سال کے لیے غائب ہو جاتی ہیں۔ الیکشن میں سب سے زیادہ شمولیت کرنے والے پہاڑی قبیلے کے لوگ ہوتے ہیں٬ جو ہر بار اپنا ووٹ کاسٹ کر کے جمہوری نظام کی پیروی کرتے ہیں۔ اس کے باوجود ان کے مطالبات پر کبھی توجہ نہیں دی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.