ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پلوامہ: کلپورہ میں بنیادی سہولیات کا فقدان

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 16, 2024, 12:21 PM IST

Kulpora Litter residents protest: ضلع پلوامہ کے دیہی علاقوں میں آج کے ترقی یافتہ اور تیز رفتار دور میں بھی عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں اور انہیں ان سہولیات کی فراہمی کے لیے احتجاج کرنا پڑ رہا ہے۔

کلپورہ، پلوامہ میں بنیادی سہولیات کا فقدان

پلوامہ (جموں کشمیر): جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں کلپورہ، لیتر علاقے کے باشندوں بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی پر حکام کے خلاف احتجاج کیا۔ لوگوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اکیسویں صدی میں بھی ہر چیز ڈیجیٹل ہو رہی ہے لیکن ان کے علاقے میں سڑک، بجلی، طبی سہولیات سمیت دیگر بنیادی ضروریات کے فقدان سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

احتجاج کر رہے لوگوں نے حکام سے سے اپیل کی وہ اس علاقے کی جانب بھی توجہ مرکوز کریں تاکہ لوگوں کی مشکلات کا ازالہ ممکن ہو سکے۔ لوگوں نے کہا کہ ’’جموں کشمیر کے سبھی اضلاع میں ترقیاتی کام شد و مد شور سے جاری ہیں اور اس بیچ ہمارے پسماندہ علاقے کی طرف بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔‘‘ اوقاف کمیٹی کلپورہ کے چیئرمین یونس احمد لون نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ’’آج کے تیز رفتار اور ترقی یافتہ دور میں بھی ہمارا علاقہ بنیادی ضروریات کے حصول کے لیے احتجاج کرنے پر مجبور ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ علاقے سے گزرنے والی سڑک گزشتہ کئی برسوں سے خستہ حالی کی شکار ہے اور بجلی کا ترسیلی نظام بھی درہم برہم ہو چکا ہے، بجلی کی تاریں درختوں اور لکڑی کے عارضی ٹکٹوں پر لٹکی ہوئی ہیں جو عوام کے لیے خطرہ سے کم نہیں ہیں۔

مزید پڑھیں: Parigam Pulwama Bad Roads: پلوامہ کے باشندوں نے کیا پاریگام سڑک کی مرمت کا مطالبہ

غلام محمد نامی ایک اور مقامی باشندے نے بتایا کہ علاقے میں طبی سہولت بھی دستیاب نہیں ہے اور یہاں پر عوام کو طبی سہولیات حاصل کرنے کے لیے دوسرے علاقوں کا رخ کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ علاقے میں ایک پرائمری اسکول ہے جسے مڈل اسکول میں اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ طلباء کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے پڑوسی علاقوں کا سفر کرنا پڑتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.