ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سری نگر میں چار عسکریت پسند معاونین اسلحہ و گولہ بارود سمیت گرفتار - Four Militant Associates Arrested - FOUR MILITANT ASSOCIATES ARRESTED

جموں و کشمیر پولیس نے ہفتہ کی رات ممنوعہ عسکریت پسند تنظیم جیش محمد (JeM) سے وابستہ چار معاونین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا۔

سری نگر میں چار عسکریت پسند معاونین اسلحہ و گولہ بارود سمیت گرفتار

author img

By UNI (United News of India)

Published : Mar 24, 2024, 8:03 AM IST

Updated : Mar 24, 2024, 2:13 PM IST

سری نگر: جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر میں سیکورٹی فورسز نے چار ملی ٹینٹ معاونین کی گرفتاری عمل میں لا کر ان کے قبضے سے اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرنے کا دعویٰ کیا۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد سری نگر پولیس، 50 آر آر اور 29 بٹالین سی آر پی ایف نے کانہامہ نوگام میں شام کے اوقات میں ناکہ لگایا جس دوران ایک سفید رنگ کی آلٹو گاڑی کو روک کر اس میں سوار چار عسکریت پسند معاونین کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

انہوں نے گرفتار شدگان کی شناخت محمد یاسین بٹ ولد غلام قادر بٹ، شیراز احمد راتھر ولد عبدالرشید راتھر، غلام حسن کھانڈے ولد غلام محمد کھانڈے ساکنان لچھن بل زعفران کالونی پانتھ چوک اور امتیاز احمد بٹ ولد مرحوم عبدل گنائی بٹ ساکن فرستہ بل پانپور کے بطور کی ہے۔ موصوف ترجمان کے مطابق گرفتار شدگان کے قبضے سے ایک اے کے 56 رائفل، تین میگزین، 75 گولیاں، ایک جی لاک پستول دو میگزین ، 26 پستول گولیاں اور 6 چینی ساخت کے گرینیڈ برآمد کرکے ضبط کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: علیحدگی پسند تنظیم کے خلاف یو اے پی اے نافذ کرنے کا ریاستوں کو اختیار

شبیر شاہ کی صاحبزادی اور سید علی شاہ گیلانی کی نواسی کا حکومت ہند سے عہد وفا

انہوں نے مزید بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے دوران پتہ چلا ہے کہ چاروں کالعدم تنظیم جیش کے ساتھ وابستہ ہیں۔ پولیس نے اس ضمن میں ایف آئی آر زیر نمبر 31/2024 زیر دفعات 18,23,39 یو اے پی اے ایکٹ اور آرمز ایکٹ کے تحت نوگام پولیس اسٹیشن میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔

یو این آئی

Last Updated : Mar 24, 2024, 2:13 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.