پلوامہ (جموں کشمیر) : جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں جموں کشمیر پولیس نے غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ 1967 کے تحت ضلع کے منگہامہ علاقے میں واقع ایک منزلہ رہائشی مکان کو اٹیچ کیا گیا۔ پولیس بیان کے مطابق یہ رہائشی مکان عسکری سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے استعمال کیا جاتا تھا۔ اٹیچ کی گئی جائیداد کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جا رہی ہے۔
پلوامہ پولیس کے مطابق محمد لطیف کار ولد غلام احمد کار ساکنہ منگہامہ، پلوامہ کے مکان کو پولیس کی جانب سے قرق کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق یہ مکان عسکریت پسندوں کو پناہ دینے اور عسکری سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔ جبکہ مکان کو پناہ گاہ کے علاوہ عسکریت پسندوں کے قیام کے لیے بھی استعمال میں لایا جاتا ہے علاوہ ازیں عسکریت پسندوں کے لیے فراہم کی جانے والی تمام لاجسٹک مدد بھی یہیں سے فراہم کی جاتی تھی۔
پولیس نے اس جائیداد کو اب سرکاری تحویل میں لے لیا ہے اور اس ضمن میں نوٹیفکیشن مکان کے باہر چسپاں کی گئی ہے جس کے مطابق اب اس جائیداد کی خرید و فروخت نہیں کیا جا سکتی جبکہ اس جائیداد کو لیز وغیرہ پر بھی نہیں دیا جا سکتا ہے۔ پولیس نے یہ ضبطی ایف آئی آر نمبر 315/2023 U/S 16, 18, 19 20, 38 اور 39 UA(P) ایکٹ پولیس اسٹیشن پلوامہ کے تحت انجام دی ہے۔ پلوامہ پولیس نے بیان میں مزید کہا ہے کہ جموں کشمیر پولیس عسکریت پسندی اور ان کے مکمل نیٹورک کو ختم کرنے کے لیے پر عزم ہے اور خطے میں امن و سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے کی جا رہی کوششوں میں عوام کا تعاون ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اوڑی میں منشیات فروش کی پراپرٹی اٹیچ - Drug Peddler Property Attached