ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بانڈی پورہ میں پولنگ بوتھوں پر ووٹرز کی لمبی قطاریں - Lok Sabha Election 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 20, 2024, 3:30 PM IST

Lok Sabha Election 5th Phase: ضلع بانڈی پورہ کے بیشتر علاقوں میں آج صبح سے ہی ووٹرز کی لمبی قطاریں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔ صبح 11 بجے تک کل ملاکر 23 فیصد سے زاید ووٹنگ کی شرح دیکھنے کو ملی۔ امید ہے کہ شام تک 50 فیصد ووٹنگ ہونے کا امکان ہے۔

بانڈی پورہ میں پولنگ بوتھوں پر ووٹرز کی لمبی قطاریں
بانڈی پورہ میں پولنگ بوتھوں پر ووٹرز کی لمبی قطاریں (etv bharat)

بانڈی پورہ: ملک کی دوسری ریاتوں کی مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر میں بھی لوک سبھا انتخابات 2024 کے تحت پانچویں مرحلے کے لیے ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ ضلع بانڈی پورہ میں پانچویں مرحلے کی ووٹنگ کے دوران مقامی باشندوں میں زبردست جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔

نیشنل کانفرنس اور اپنی پارٹی کی طرح انجئنر رشید کی عوامی اتحاد پارٹی یہاں زیادہ منظم نہیں ہے۔ تاہم پچھلے چند دنوں کے دوران عوامی اتحاد پارٹی کی جانب سے بانڈی پورہ کے کئی دور دراز اور پہاڈی علاقوں میں روڈ شو کے دوران لوگوں اور خصوصآ نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد دیکھنے کو ملی ہے۔ اس کے باعث بانڈی پورہ میں بھی یہ مقابلہ آرائی دلچسپ شکل اختیار کر گئی ہے۔

اگرچہ انتخابی مہم کے ابتدائی دنوں کے دوران یہاں محض مقابلہ نیشنل کانفرنس اور پیپلز کانفرس کے مابین ہی دیکھا جارہا تھا۔ واضح رہے کہ بانڈی پورہ میں اپنی پارٹی کے نائب صدر اور سابق ایم ایل اے بانڈی عثمان مجید اپنے حامیوں کے ساتھ پیپلز کانفرنس کو حمایت دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صبح 11 بجے تک بارہمولہ میں 21.37 فیصد اور لداخ میں 27.87 فیصد ووٹنگ درج

بانڈی پورہ کے مختلف علاقوں میں واقع پولنگ بوتھوں کے باہر لمبی قطاروں مین اپنی باری کا انتظار کر رہے ووٹرس بے حد جوش نظر آئے۔ پہلی بار ووٹ ڈال رہے ایک نوجوان نے کہا کہ آج مجھے صحیح معنوں میں جمہوریت کا احساس ہوا۔ عثمان مجید نے اپنے آبائی گاؤں میں ووٹ ڈالنے کے بعد کہا کہ آج ایک تہوار جیسا ماحول ہے۔ اس کا انتظار ہم 1994 سے کر رہے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.