ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کٹھوعہ میں دوسرے دن بھی سرچ آپریشن جاری، پانچ فوجی اہلکار ہلاک، جدید ہتھیاروں سے لیس تھے عسکریت پسند - KATHUA ATTACK - KATHUA ATTACK

جموں و کشمیر کے کٹھوعہ ضلع میں پیر کو عسکریت پسندوں کے حملے میں ایک جونیئر آفیسر سمیت پانچ فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے۔ حملے میں پانچ اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں کٹھوعہ کے بلور کمیونٹی ہیلتھ سینٹر سے دیر رات پٹھان کوٹ ملٹری ہسپتال ریفر کیا گیا۔ فوجی ذرائع کے مطابق یہ حملہ 3 عسکریت پسندوں نے کیا۔ وہ جدید ہتھیاروں سے لیس تھے۔

KATHUA ATTACK
کٹھوعہ سرچ آپریشن دوسرے دن بھی جاری (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 9, 2024, 9:51 AM IST

Updated : Jul 9, 2024, 11:36 AM IST

کٹھوعہ (جموں کشمیر): دراصل سیکورٹی فورسز دوپہر 3.30 بجے کٹھوعہ کے لوہائی ملہار بلاک کے ماچھیڈی علاقے کے بدنوٹا میں تلاشی لے رہے تھے، جب عسکریت پسندوں نے گھات لگا کر ان پر گرینیڈ سے حملہ کر دیا۔ اس کے بعد فوج نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم دوسرے روز بھی جاری ہے۔

حال ہی میں وزارت داخلہ میں ہوئی میٹنگ کے بعد پونچھ، راجوری، ریاسی، کٹھوعہ میں سرگرم 30 عسکریت پسندوں کی فہرست بنائی گئی ہے۔ عسکریت پسندوں اور ان کے مددگاروں کے خاتمے کے لیے اینمی ایجنٹس ایکٹ کو اصل شکل میں دوبارہ نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس ایکٹ میں مدد کرنے والوں کی جائیداد ضبط کرنے سے لے کر عمر قید اور موت تک کی سزاؤں کی دفعات ہیں۔ اسے 1948 میں غیر ملکی عسکریت پسندوں اور دراندازوں کو ختم کرنے کے لیے بنایا گیا تھا۔ بعد میں اس میں ترمیم کر کے قانونی شکل دی گئی۔ سزا کم کر کے 10 سال کر دی گئی۔ فی الحال یو اے پی اے بھی لگایا ہے، لیکن یہ قانون اس سے بھی زیادہ سخت ہے۔

عسکریت پسندوں کے حملے کے بعد زخمی فوجیوں کو اسپتال لے جایا گیا۔ دو ماہ کے اندر فوج کی گاڑی پر یہ دوسرا حملہ ہے۔ اس سے قبل 4 مئی کو پونچھ کے شاہستار علاقے میں فضائیہ کے قافلے پر حملہ کیا گیا تھا جس میں کارپورل وکی پہاڑے شہید اور 4 دیگر فوجی زخمی ہوئے تھے۔

عسکریت پسندوں نے سیکورٹی فورسز کی دو گاڑیوں پر شدید فائرنگ کی۔ دونوں گاڑیاں سنائی ٹاپ جا رہی تھیں۔ ساتھ ہی دو دنوں میں فوج پر یہ دوسرا حملہ ہے۔ 7 جولائی کی صبح عسکریت پسندوں نے راجوری ضلع کے منجاکوٹ علاقے میں فوجی کیمپ پر حملہ کیا تھا۔ اس میں ایک فوجی زخمی ہوگیا۔ فوجیوں کی جوابی کارروائی کے بعد عسکریت پسند گھنے جنگل میں فرار ہوگئے۔ فوج اور پولیس سرچ آپریشن کر رہی ہے۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے منگل کو کٹھوعہ حملے پر غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے ایکس پر لکھا کہ ہمارے پانچ بہادر ہندوستانی فوجی کٹھوعہ کے بدنوٹا میں عسکریت پسندوں کے حملے میں شہید ہوئے۔ میں ان کی موت سے بہت غمزدہ ہوں۔ میری تعزیت ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہے۔ مشکل کی اس گھڑی میں ملک ان کے ساتھ کھڑا ہے۔ میں اس بزدلانہ عسکریت پسندوں کے حملے میں زخمی ہونے والے فوجیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔ انسداد عسکریت پسندی کی کارروائیاں جاری ہیں۔ ہمارے فوجی امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

دوسری جانب پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نیشنل کانفرنس کے لیڈر عمر عبداللہ جموں کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر وقار رسول وانی سمیت کئی دیگر لیڈران نے بھی اس حملے کی کڑی مذمت کی ہے۔

ہلاک اہلکار کے تفصیلات

  • جے سی او (نائب صوبیدار) اننت سنگھ
  • ہیڈ کانسٹیبل کمل سنگھ
  • رائفل مین انوج سنگھ
  • رائفل مین اسرش سنگھ
  • نائک ونود کمار

زخمی اہلکار کے تفصیلات

  • ہیڈ کانسٹیبل اروند سنگھ
  • ہیڈ کانسٹیبل سوجھان رام
  • نائک ساگر سنگھ
  • ہیڈ کانسٹیبل گگندیپ سنگھ
  • رائفل مین کارتک

یہ بھی پڑھیں:

کٹھوعہ عسکری حملے میں پانچ فوجی اہلکار ہلاک، پانچ زخمی

کشمیر کے دو انکاونٹرز میں چھ عسکریت پسند اور دو فوجی جوان ہلاک، تصادم ختم

Last Updated : Jul 9, 2024, 11:36 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.