ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کولگام: عسکریت پسندوں کو پناہ دینے کے معاملے میں ایک مکان ضبط - HOUSE ATTACHED IN KULGAM

کولگام میں جس گھر کو ضبط کیا گیا ہے اس میں 06 جولائی 2024 کو چار عسکریت پسند ہلاک کیے گئے تھے۔

کولگام میں ضبط کیا گیا گھر
کولگام میں ضبط کیا گیا گھر (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 2 hours ago

کولگام: جموں و کشمیر پولیس نے جمعہ کو یو اے پی اے ایکٹ 1967 کے تحت جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع کے چنی گام میں غیر منقولہ جائیداد کو ضبط کر لیا جہاں 06 جولائی 2024 کو چار عسکریت پسند ہلاک کیے گئے تھے۔

پولیس کے مطابق عسکریت پسندی کی روک تھام کے لیے کولگام پولیس نے غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ، 1967 کی دفعہ 25 کے تحت ایک غیر منقولہ جائیداد سنگل منزلہ رہائشی مکان کو منسلک کر دیا گیا۔ یہ جائیداد مشتاق احمد بٹ ولد محمد اکبر بھٹ ساکن چنیگام، فریسال علاقہ کے نام پر رجسٹرڈ ہے، جو 10 مرلہ اراضی پر محیط ہے۔

پولیس کے بیان کے مطابق اٹیچمنٹ پولیس سٹیشن یاری پورہ کے کیس ایف آئی آر نمبر 53/2024 کے تحت کیا گیا اور اسے قانونی پروٹوکول کی مکمل تعمیل کو یقینی بناتے ہوئے ایک باقاعدہ تشکیل شدہ پولیس ٹیم اور ایگزیکٹیو مجسٹریٹ کی موجودگی میں عمل میں لایا گیا۔

یہ کارروائی عسکریت پسندوں کو پناہ دینے کے تناظر میں کی گئی۔ واضح رہے کہ 6 جولائی 2024 کو مذکورہ مکان میں چھپے چار عسکریت پسندوں کو سیکورٹی فورسز نے ایک انکاؤنٹر کے دوران بے اثر کر دیا تھا۔ واضح رہے کہ جموں و کشمیر پولیس اور دیگر سکیورٹی ایجنسیاں عسکریت پسندی اور منشیات کے بے شمار معاملوں میں پہلے بھی لوگوں کے گھر اور املاک ضبط کر چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جموں و کشمیر پولیس نے این ڈی پی ایس کے تحت چار کروڑ کی جائیداد ضبط کی

سوپور اور شوپیان پولیس نے عسکریت پسندوں اور ان کے ساتھیوں کی جائیدادوں کو ضبط کرلیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.