پہلگام: پہلگام میں جواہر انسٹی ٹیوٹ آف ماونٹینئرنگ اینڈ ونٹر اسپورٹس (جے آئی ایم اور ڈبلیو ایس) کی جانب سے آج ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔
پریس کانفرنس میں پرنسپل کرنل ہیم چندر سنگھ نے جموں و کشمیر میں موٹینرنگ اور سرمائی کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے متعدد اقدامات کے بارے میں اہم تفصیلی جانکاری فراہم کی۔
انہوں نے کہا کہ ان اقدامات کے ذریعے وہ ایڈونچر ٹورزم کو جموں و کشمیر میں ایک اہم مقام بنانے، نوجوانوں کو علاقے کی قدرتی خوبصورتی کی کھوج کرنے اور ایڈونچر کے جذبے کو فروغ دینے کی منصوبہ بندی کی۔اس کانفرنس میں نوجوانوں کو موٹینرنگ میں شامل ہونے کے مواقع فراہم کرنے کی بات کی گئی۔ انسٹرکٹرز کے لیے حفاظتی اور مہارت کے اعلی معیار کو برقرار رکھنے کے لیے ریفریشر ٹریننگ پروگرامز کا اعلان کیا گیا۔
یہ بھی پہڑھیں: گلمرگ کھیلو انڈیا ونٹر گیمز میں ایتھلیٹس پُرجوش
ہیم چندر سنگھ نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ان کی ادارے نے کوہ پیمائی اور سرمائی کھیلوں کی تربیت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ سردیوں کے موسم میں کیمپس بھی قائم کیے گئے ہیں تاکہ نوجوانوں کو محفوظ اور مؤثر طریقے سے تربیت دی جا سکے۔اس کے علاوہ وہ اپنے مستقبل کے اہداف کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا مقصد اگلے سال ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کرنے کا ہے۔